سرینگر//
شمالی ضلع کپواڑہ کے آرم پورہ علاقے میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران تجارتی عمارت‘ دارلعلوم اور ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے آرم پورہ علاقے میں منگل کے روز دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً ایک شاپنگ کمپلیکس ، ایک مدرسہ اور دو منزلہ رہائشی مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔
ذرائع نے مزید کہاکہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آ گ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں شاپنگ کمپلیکس ، دارلعلوم اور ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔