جمعرات, اگست 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

خشک موسم کے بیچ وادی میں موسم سرما کا سخت ترین مرحلہ ’چلہ کلان‘آج سے شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-21
in مقامی خبریں
A A
کشمیر میں سردی کے زور میں بتدریج اضافہ

Cold

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

سرینگر//
وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کے شاندار استقبال کے بیچ چالیس دنوں پر محیط ’چلہ کلان‘منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے شروع ہو رہا ہے
چلہ کلان در اصل فارسی زبان کی ایک اصطلاح ہے جس سے مراد چالیس دنوں پر محیط شدید ترین سردیوں کی مدت ہے ۔
ماہرین موسمیات کے مطابق وادی میں چلہ کلان کے تخت نشین ہونے کی شب سال کی سب سے لمبی شب ہوتی ہے اور امسال یہ شب ۱۴گھنٹوں۷منٹوں اور۳۳سیکنڈوں پر محیط ہوگی۔
زمستانی ہواؤں اور بھاری برف باری کیلئے مشہور چلہ کلان کا دور اقتدار حسب دستور۲۱دسمبر سے شروع ہو کر۳۱جنوری کو اختتام پذیر ہو جاتا ہے اور اس دوران یہ اہلیان وادی کو گوناگوں مشکلات کے بھنور میں دھکیل کر اپنی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتا ہے ۔
چلہ کلان اپنی مدت کے دوران نہ صرف ٹھٹھرتی سردیوں سے لوگوں کا جینا از بس دو بھر کر دیتا ہے بلکہ ندی نالوں، جھیل جھرنوں یہاں تک کہ گھروں میں نصب نلوں کے پانی کو منجمند کرکے لوگوں کو پانی کے ایک ایک بوند کیلئے ترساتا ہے ۔
اس چلہ کے دوران اگر برف باری ہوجاتی ہے تو وادی میں بیرونی دنیا کے ساتھ زمینی بسا اوقات فضائی رابطہ ہی منقطع نہیں ہوجاتا ہے بلکہ وادی کے اندر بھی ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جانے کیلئے راستے بند ہوجاتے ہیں۔
متعلقہ محکمے کی طرف سے گرچہ سڑکوں سے برف ہٹائی بھی جاتی ہے اور انہیں کم سے کم وقت میں قابل عبور و مرور بنایا جاتا ہے لیکن درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سڑکوں پر اس قدر پھسلن ہوتی ہے کہ چلنا مشکل ہو جاتا ہے۔
چلہ کلان کی قہر سامانیوں اورسختیوں سے بچنے کیلئے اہلیان وادی بھی موسم گرما سے ہی ضروری ساز و سامان کا بند وبست کرنا اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں ۔
وادی کے امرا چلہ کلان پہلے ہی گرمی کیلئے جدید ترین آلات کی دستیابی کے باوصف گرم علاقوں کا رخ کرتے ہیں اوروہیں قیام پذیر ہوتے ہیں اور پھر اس کے رخصت ہونے کے ایک ڈیڑھ ماہ بعد ہی واپس لوٹتے ہیں۔
موسم سرما کی سردیوں سے بچنے کیلئے وزرا و اعلیٰ افسران بھی دربار مو کرکے جموں میں ڈھیرہ زن ہوجاتے تھے یہ صدیوں سے چلی آرہی ایک روایت تھی جو اب ختم ہوچکی ہے ۔
امسال بھی حسب معمول وادی میں لوگوں نے چلہ کلان کے پیش نظر گھروں میں ایندھن، سوکھی سبزیاں و دیگر اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خوردنی کا وافر اسٹاک رکھا ہوا ہے تاکہ وقت ضرورت کام آسکے ۔
وادی میں سردیوں کے اس سخت ترین سیزن کے دوران گرچہ گیس اور بجلی پر چلنے والے ہیٹروں کا استعمال کیا جاتا ہے اور لوگ گرم ترین لباس بھی زیب تن کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود روایتی کانگڑیاں بھی ہر گھر میں دیکھی جاتی ہیں۔
ادھر ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ چلہ کلان امسال پانچویں بار خشک موسم کے بیچ شروع ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال چلہ کے دوران دن کے معمول کے درجہ حرارت میں تین ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ جبکہ رات کے درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ گرواٹ ہونے کی توقع ہے ۔
چلہ کلان کے اختتام کے بعد بیس روزہ چلہ خورد شروع ہوتا ہے جس دوران بھی برف باری ہونے کا امکان ہوتا ہے لیکن سردیوں کا زو چلہ کلان جیسا نہیں ہوتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میجر جنرل موہت سیٹھ نے کلو فورسز کے جی او سی کا عہدہ سنبھالا

Next Post

کپواڑہ میں آتشزدگی سے شاپنگ کمپلیکس‘ رہائشی مکان اور دکان کو نقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کی  عید میلاد النبیؐ پر عوام کو مبارکباد

2026-08-26
صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ
اہم ترین

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

2026-08-23
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا:کشمیر کیلئے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری
اہم ترین

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

2026-08-23
چار برس تک اس نے اپنا فون آن نہیں کیا ‘ پھر ایک غلطی کی اور کھیل ختم
اہم ترین

چار برس تک اس نے اپنا فون آن نہیں کیا ‘ پھر ایک غلطی کی اور کھیل ختم

2026-08-22
اہم ترین

پہلے بین الاقوامی فلم  فیسٹیول کیلئے۵۰جے کے  اے ایس افسران رابطہ افسر مقرر

2026-08-22
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’پاکستان، امریکہ کے درمیان گور کے کشمیر بیان پر تنازع دونوں ملکوں کا باہمی معاملہ‘

2026-08-21
Next Post
کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن شبانہ آگ‘عمارت کو جزوی نقصان

کپواڑہ میں آتشزدگی سے شاپنگ کمپلیکس‘ رہائشی مکان اور دکان کو نقصان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.