جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

فوجیوں کا احترام کرنا درست ہے ‘لیکن چین کے ساتھ سختی کیوں نہیں؟کانگریس کا مرکز سے سوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-21
in مقامی خبریں
A A
فوجیوں کا احترام کرنا درست ہے ‘لیکن چین کے ساتھ سختی کیوں نہیں؟کانگریس کا مرکز سے سوال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

نئی دہلی//
کانگریس نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے فوجیوں کا احترام کرنے کے بیان سے اتفاق کیا لیکن کہا کہ حکومت کو چینی سفیر کو طلب کر کے چینی مداخلت پر سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سخت پیغام دینا چاہئے تھا۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے پیر کوجے شنکر کے تبصرے پر لوک سبھا میں کہا’’ہم وزیر خارجہ کے اس بیان سے پوری طرح متفق ہیں کہ ہمارے جوانوں کا’احترام، تعریف اور اعزاز کیا جانا چاہئے‘لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات ’معمول پر نہیں‘ہیں۔ پھر کیوں ہم نے چینی سفیر کو بلا کر اعتراض نامہ حوالے نہیں کیا جیسا کہ ہم پاکستان کے ہائی کمشنر کے ساتھ کرتے ہیں‘‘۔
فوجیوں کی’عزت‘کی بات تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی سرحد پر دشمن کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں لیکن سوال کیا کہ کیا یہ بھی احترام کا احساس تھا جب ۱۹جون ۲۰۲۰کو مودی کو ۲۰جوانوں کی شہادت پر یہ کہنے کی تحریک ملی کہ ’’نہ کوئی ہماری سرحد میں داخل ہوا ہے اور نہ ہی کوئی گھسا ہوا ہے ‘‘۔
کانگریسی لیڈر نے یہ سوال بھی کیا کہ جب چین کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں تو ۲۲۔۲۰۲۱میں چین پر تجارتی انحصار کو ریکارڈ بلندی تک کیوں پہنچنے دیا گیا جس میں۹۵؍ ارب ڈالر کی درآمدات اور۲۲۔۲۰۲۱ میں ۷۴؍ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ تھا ۔ ستمبر میں روس کے ووستوک ۲۲مشق میں ہندوستانی فوجیوں نے چین کے ساتھ فوجی مشقیں کیوں کیں؟
رمیش نے کہا’’وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کو یکطرفہ طور پر ایل اے سی کی پوزیشن تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن چینی فوجیوں نے ڈیپسانگ کے اندر۱۸کلومیٹر اندر آنے کے بعد گزشتہ دو برسوں سے اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کی ہے ۔ اس کی وجہ سے ہمارے فوجی مشرقی لداخ میں ۱۰۰۰مربع کلومیٹر کے علاقے میں گشت کرنے سے قاصر ہیں جہاں وہ پہلے گشت کیا کرتے تھے ۔ وزیر خارجہ کب واضح الفاظ میں اعلان کریں گے کہ۲۰۲۰سے پہلے جمود کو بحال کرنا ہمارا مقصد ہے ‘‘۔
کانگریس کے لیڈر نے سوال کیا’’وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم چین پر دباؤ بنا رہے ہیں، پھر ہم نے۲۰۲۰سے پہلے جمود کی مکمل بحالی کو یقینی بنائے بغیر کیلاش پہاڑی سلسلے میں اپنی حکمت عملی سے فائدہ مند پوزیشن سے کیوں پیچھے ہٹ گئے ۔ ہم چینیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کیلئے زیادہ جارحانہ اور جوابی کارروائی کیوں نہیں کرتے جیسا کہ ہم نے ۱۹۸۶؍اور۲۰۱۳میں کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپواڑہ میں آتشزدگی سے شاپنگ کمپلیکس‘ رہائشی مکان اور دکان کو نقصان

Next Post

آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کا اپنی مانگوں کے حق میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کا اپنی مانگوں کے حق میں احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.