پیر, جون 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

شوپیاں تصادم میں تین جنگجو ہلاک :اے ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-20
in تازہ تریں
A A
بارہمولہ جھڑپ میں زخمی فوجی اہلکار دم توڑ بیٹھا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے :وزیر اعلیٰ

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر تمام کام۲۰جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

سرینگر/۲۰دسمبر
جنوبی ضلع شوپیاں کے جنگلی علاقے مجہ مرگ میں سیکورٹی فورسز نے ایک مختصر تصادم آرائی کے دوران تین ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ اور غیر مقامی شہری کے قتل میں براہ راست ملوث تھے ۔
اطلاعات کے مطابق شوپیاں سے چودہ کلومیٹر کی دوری پر واقع جنگلی علاقے مجہ مرگ میں منگل اعلیٰ الصبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے میں تین مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے ۔
پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ شوپیاں کے جنگلی علاقے مجہ مرگ میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کےلئے کارروائی شروع کی۔
انہوں نے کہاکہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا او راس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
اُن کے مطابق کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں تین مقامی جنگجو ہلاک ہوئے ۔
کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی )وجے کمار نے بتایا کہ شوپیاں کے مجہ مرگ گاوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے درمیانی شب اس گاوں کو محاصرے میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ منگل اعلیٰ الصبح سلامتی عملے نے جوں ہی مشتبہ مقام کی اور پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی شناخت لطیف لون ساکن شوپیاں اور عمر نذیر ساکن اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے ۔
اے ڈی جی پی نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ لطیف لون کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کی ہلاکت میں ملوث تھا جبکہ عمر نذیر نامی ملی ٹینٹ غیر مقامی شہری بہادر تھاپا ساکن نیپال کی ہلاکت میں ملوث رہا ہے ۔
انہوں نے بتایاکہ تصادم کی جگہ اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔
دریں اثنا پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گوگل کے سی ای او،پچائی کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

Next Post

بانڈی پورہ میں پنشن فارم جمع کرنے کے لئے قطار میں کھڑے معمر شخص کی موت واقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہم پابندیوں کے فیصلوں کے حق میں کبھی نہیں:عمر عبداللہ
تازہ تریں

عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے :وزیر اعلیٰ

2025-06-15
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
تازہ تریں

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر تمام کام۲۰جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

2025-06-15
سنہا کا دورہ پہلگام‘عادل احمد کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی
تازہ تریں

سنہا کا دورہ پہلگام‘عادل احمد کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی

2025-06-15
logoo76-1
تازہ تریں

کرگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ٹولولنگ چوٹی پر فوج کاخصوصی مشن

2025-06-14
ٹنگمرگ میں اینٹی کرپشن بیورو نے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا
تازہ تریں

پونچھ میں محکمہ ریونیو کا اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار:اے سی بی

2025-06-14
تازہ تریں

امرناتھ جی یاترا:یاتریوں کیلئے ۱۲۵لنگر قائم کئے جائیں گے

2025-06-13
تازہ تریں

سنٹرل جیل اور کوٹ بلوال کی سکیورٹی اب سی آئی ایس ایف کے سپرد

2025-06-13
تازہ تریں

آرٹیکل ۳۷۰ کو ختم کرنا بھی سماجی و اقتصادی اصلاحات تھی:جتیندر سنگھ

2025-06-13
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

بانڈی پورہ میں پنشن فارم جمع کرنے کے لئے قطار میں کھڑے معمر شخص کی موت واقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.