ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بانڈی پورہ میں پنشن فارم جمع کرنے کے لئے قطار میں کھڑے معمر شخص کی موت واقع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-20
in تازہ تریں
A A
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲۰دسمبر

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں منگل کی صبح ایک انتہائی المناک واقعے میں ایک عمر رسیدہ شخص کی وقت اچانک موت واقع ہوئی جب وہ بڑھاپے کی پنشن کی فارم جمع کرنے کےلئے قطار میں کھڑا اپنی بھاری کا انتظار کر رہا تھا۔

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے تحصیل سوشل ویلفئر دفتر پر منگل کی صبح ایک عمر رسیدہ شخص اولڈ ایج پنشن فارم جمع کرنے کےلئے قطار میں کھڑا اپنی بھاری کا انتظار کر رہا تھا کہ وہ اچانک بے ہوش ہوگیا۔

ذرائع نے کہا کہ مذکورہ بزرگ کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر ضلع ہسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت ثنا واللہ بٹ ولد غلام حسن بٹ ساکن ملن گام کے بطور ہوئی ہے ۔

دریں اثنا ہسپتال ذرائع نے موت کی تصدیق کی اور ان کا کہنا ہے کہ بزرگ کی موت غالباً حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی ہے ۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وادی میں عمر رسیدہ افراد کو اولڈ ایج پنشن حاصل کرنے یا اس کے لئے درخواستیں جمع کرنے کے لئے لمبی قطاروں میں کھڑا ہو کر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے جو ان لوگوں کے لئے عمر کے اس حصے میں انتہائی کرب ناک مسئلہ ہے ۔

لوگوں کا مطالبہ ہے یہ پنشن عمر رسیدہ افراد کے بینک کھاتوں میں ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ جمع ہونا چاہئے اور ان کے لئے درخواستیں جمع کرانے کا عمل بھی آسان بنایا جانا چاہئے ۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون نے قریب ایک ہفتے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ کورونا جیسی وبا کا ریکارڈ وقت میں ویکسین تیار کیا گیا لیکن ہمارے یہاں موجودہ ڈیجیٹل زمانے میں بھی عمر رسیدہ افراد کو پنشن حاصل کرنے کےلئے قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان عمر رسیدہ افراد کو دفتروں پر طلب کرنا اور انتظار کرانا ایک قدیم عمل ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں تصادم میں تین جنگجو ہلاک :اے ڈی جی پی

Next Post

جموں کشمیر:ڈوڈہ میں گاڑی دریائے چناب میں جا گرنے سے ایک ہی کنبے کے تین افراد کی موت کا اندیشہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

جموں کشمیر:ڈوڈہ میں گاڑی دریائے چناب میں جا گرنے سے ایک ہی کنبے کے تین افراد کی موت کا اندیشہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.