نئی دہلی//
گوگل کے سی ای او‘ سندر پچائی نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
سندر پچائی نے ٹویٹر پر وزیراعظم مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر شیئر کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس ملاقات کے لیے پی ایم مودی کا شکریہ بھی ادا کیا اور ملاقات کو شاندار قرار دیا۔
پی ایم مودی کے ساتھ اپنی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے، گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے لکھا، ’’آپ کی قیادت میں تکنیکی تبدیلی کی تیز رفتاری کو دیکھنا متاثر کن ہے۔ہماری مضبوط شراکت کو جاری رکھنے اور سب کے لیے کام کرنے والے ایک کھلے، جڑے ہوئے انٹرنیٹ کو آگے بڑھانے کے لیے بھارت کی جی ۲۰ صدارت کی حمایت کرنے کے لیے منتظر ہوں۔
دراصل، گوگل کے سی ای او سندر پچائی گوگل کے سب سے بڑے ایونٹ گوگل فار انڈیا کے۸ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے بھارت آئے ہیں۔
یہ پروگرام دارالحکومت دہلی کے پرگتی میدان میں کیا گیا، جس میں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی وشنو نے بھی شرکت کی۔