نئی دہلی// صدرجمہوریہ دروپدی مورمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ میں ہندوستان کی غیر معمولی جیت کو یقینی بنانے والے مسلح فوج کے ان تمام بہادر سپاہیوں جمعہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محترمہ مرمو نے ٹویٹ کیاکہ [؟]وجے دیوس کے موقع پرہم 1971 کی جنگ کے درمیان ہمارے مسلح فوج کی طرف سے دکھائی گئی غیر معمولی بہادری کو یاد کرتے ہیں۔ قوم کے لیے ان کی قربانی اور بے مثال ہمت کی کہانیاں آج بھی ہر ہندوستانی کو متاثر کرتی رہتی ہیں۔[؟]
مسٹر دھنکھر نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ[؟]وجے دیوس پر، میں اپنی مسلح فوجکی بہادری اور قربانی کو یاد کرنے میں قوم کے ساتھ شامل ہوں، جس نے 1971 کی جنگ میں ہماری فتح کی قیادت کی۔ میں ان شہیدوں کو اپنی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،جنہوں نے ہماری قوم کی خدمت میں اپنی جانیں دیں۔
سال1971 کی جنگ میں پاکستان کے خلاف تاریخی فتح کی یاد میں ملک ہر سال 16 دسمبر کو وجے دیوس کے طور پر مناتا ہے ۔