نئی دہلی// اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی 48ویں میٹنگ کل وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں منعقد ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ کے ساتھ ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزیر خزانہ کے علاوہ مرکزی اور ریاستی حکومت کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے ۔بجٹ سے پہلے ریاستوں کے وزرائے خزانہ سے بات چیت کا امکان ہے ۔