جمعہ, اکتوبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سٹی گیس ڈسٹری بیوشن پالیسی کو منظوری

حکومت کاتمام۲۰؍اضلاع میں پائیدار اور کمپریسڈ قدرتی گیس کی فراہمی، صنعتی علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کنکشن دینے کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-09
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کاروبار
A A
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

پالیسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے میں اہم قدم ثابت ہو گی‘ قابل اعتماد توانائی تک رسائی میں اضافہ ہوگا :وزیرا علیٰ

سرینگر؍۸؍ اکتوبر

                وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر سٹی گیس ڈسٹری بیوشن پالیسی۲۰۲۶ صاف ایندھن تک رسائی کو وسعت دینے، صنعتی مسابقت کو مضبوط بنانے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

                یہ پالیسی کابینہ کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر نافذ کی گئی ہے۔

متعلقہ

’جی ایس ٹی کونسل کے فیصلوں سے جموںکشمیر کی مالی پوزیشن مضبوط ہوگی‘

سپریم کورٹ نے ادویات کمپنیوں کے ڈاکٹروں کو تحائف دینے کو غیر اخلاقی قرارد یا

                پالیسی کے تحت گھریلو صارفین، تجارتی اداروں، صنعتوں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پائپڈ نیچرل گیس(پی این جی) اور کمپریسڈ نیچرل گیس(سی این جی) کے استعمال کو وسعت دینے کے لیے سرمایہ کاری دوست، واضح اور مقررہ مدت پر مبنی نظام وضع کیا گیا ہے۔

                وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’سٹی گیس ڈسٹری بیوشن پالیسی سے صاف اور قابل اعتماد توانائی تک رسائی میں اضافہ ہوگا اور صنعت و سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔ یہ جموں و کشمیر کے لیے زیادہ صاف، مؤثر اور پائیدار توانائی کے مستقبل کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔‘‘

                عمرعبداللہ نے کہا کہ پالیسی کے تحت مرحلہ وار تمام۲۰؍ اضلاع میں سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک قائم کیا جائے گا، جس سے صارفین کو صاف اور قابل اعتماد قدرتی گیس کی سہولت ان کے قریب دستیاب ہوگی اور روایتی ایندھن سے بتدریج منتقلی میں مدد ملے گی۔

                وزیرا علیٰ نے کہا کہ پالیسی کا ایک اہم مقصد منصوبوں پر عمل درآمد کے عمل کو آسان اور تیز بنانا ہے۔ اس کے لیے سنگل ونڈو نظام، مقررہ مدت میں منظوری، آسان طریقہ کار، سی این جی اسٹیشنوں کے قیام کے لیے سہل اجازت نامے اور رائٹ آف وے کے یکساں ضوابط متعارف کرائے گئے ہیں۔

                عمرعبداللہ نے کہا کہ صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کٹھوعہ، سانبہ اور پلوامہ سمیت بڑے صنعتی علاقوں کو گیس کنکشن کی فراہمی میں ترجیح دی جائے گی، جس سے صنعتوں کو قابل اعتماد توانائی کی سہولت حاصل ہوگی۔

                حکومت کے مطابق پائپڈ اور کمپریسڈ قدرتی گیس کے بنیادی ڈھانچے میں توسیع سے صارفین کو زیادہ محفوظ، صاف اور نسبتاً سستی توانائی کے متبادل دستیاب ہوں گے۔ اس سے ایندھن کے اخراجات میں کمی، صنعتی کارکردگی اور مسابقت میں بہتری اور صاف توانائی کے ابھرتے ہوئے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی متوقع ہے۔

                پالیسی سے مقامی سطح پر روزگار، اپرنٹس شپ اور ہنرمندی کے فروغ کو بھی تقویت ملنے کی توقع ہے۔ گیس کی ترسیل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال سمیت متعلقہ خدمات کے شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

                عمر عبداللہ نے وزیر برائے خوراک، شہری رسد و امور صارفین ستیش شرما اور محکمہ کو پالیسی کے نفاذ پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اسے جموں و کشمیر میں صاف توانائی پر مبنی ترقی، پائیدار پیش رفت اور جدید توانائی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

                اس سے پہلے جموں و کشمیر حکومت نے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) پالیسی۲۰۲۶کو نافذ کردیا ہے، جس کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تمام۲۰؍ اضلاع میں پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) اور کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) تک رسائی کو وسعت دینا ہے۔

                حکومت کے مطابق پالیسی کی اہم دفعات میں تمام۲۰؍ اضلاع میں گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی توسیع، سنگل ونڈو کے ذریعے مقررہ مدت میں منظوری، سی این جی اسٹیشن قائم کرنے کے لیے طریقہ کار کو آسان بنانا اور رائٹ آف وے (آر او ڈبلیو) کے یکساں ضوابط شامل ہیں۔

                پالیسی کے تحت بڑے صنعتی علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کنکشن فراہم کرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جن میں کٹھوعہ، سانبہ اور پلوامہ کے صنعتی علاقے شامل ہیں۔

                حکومت کے مطابق اس پالیسی سے محفوظ، سستی اور نسبتاً صاف توانائی تک رسائی کو فروغ ملنے، ایندھن کے اخراجات کم ہونے اور صنعتی مسابقت مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

                پالیسی کا مقصد صاف توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور جموں و کشمیر میں روزگار، اپرنٹس شپ اور ہنرمندی کے فروغ کے نئے مواقع پیدا کرنا بھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ندائے مشرق خبر)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جی ایس ٹی کونسل کے فیصلوں سے جموںکشمیر کی مالی پوزیشن مضبوط ہوگی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنگ بندی کو کامیاب بنانے کیلئے امریکہ‘اسرائیل کی لگام کس لے‘
اہم ترین

’جی ایس ٹی کونسل کے فیصلوں سے جموںکشمیر کی مالی پوزیشن مضبوط ہوگی‘

2026-10-09
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
اہم ترین

سپریم کورٹ نے ادویات کمپنیوں کے ڈاکٹروں کو تحائف دینے کو غیر اخلاقی قرارد یا

2026-10-09
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی سخت مذمت، فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ
اہم ترین

یو این میںبھارت کا پاکستان پر دہشت گردی پروہرے معیار اپنانے کا الزام

2026-10-09
’منشیات فروشوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور‘
اہم ترین

سنہا نے جموں کشمیر میں ریل رابطے کو ترقی کی نئی بنیاد قرار دیا

2026-10-09
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

مال بردار ٹرک فوجی گاڑی سے ٹکرا گیا رام بن میں ٹاٹا سومو حادثے میں دو ہلاک

2026-10-09
’تلہ سوزی کے کام کی مانگ تو بڑھ رہی ہے ‘ لیکن ہمیں اجرات بہت کم ملتی ہے ‘
اہم ترین

مالی سال کی پہلی دو سہ ماہیوں  میں کاریگروں کو۱۴ء۷۱ کروڑ روپے کے قرضے جاری

2026-10-09
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

جموں و کشمیر میں۲۰۲۴کے  دوران بچوں کے خلاف جنسی  جرائم کے۳۰۸مقدمات درج

2026-10-09
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.