نئی دہلی//وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیفنس اسٹیٹس سے اندرونی قانونی نظام کو مضبوط بنانے اور غیر ضروری زمین سے متعلق مسئلوں سے مؤثر طریقے سے نمٹانے کے لیے ریاستی لینڈ ریونیو قوانین میں مہارت حاصل کرنے کرنے کی اپیل کی۔
مسٹر سنگھ نے جمعہ کو یہاں یوم دفاعی املاک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہک چھ عناصر کبھی زمین اور جائیداد سے متعلق جعلی دستاویزات بنا کر اور قانون کی خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری زمین پر قبضہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مقدمہ بازی ہوتی ہے ، جو برسوں تک جاری رہتی ہے ، اس عمل میں برباد ہونے والے وقت، پیسہ اور توانائی ضائع کرنے سے بچنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل کو ایسے موضوعات سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں قانون کی کئی یونیورسٹیاں اور کالج ہیں جن کے ساتھ ڈائریکٹوریٹ زمین سے متعلق قوانین سے اپنے افسران کی تربیت دینے اور اپ ڈیٹ کرنے میں تعاون کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زمین سے متعلق جڑے مسئلوں پر افسران کو مختلف عدالتوں کے فیصلوں کے بارے میں تازہ معلومات ہونی چاہیے ۔
مسٹر سنگھ نے دفاعی زمین کی دیکھ بھال اور انتظام کو قومی اہمیت کے کاموں میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے اس سمت میں کئی اقدامات کرنے پر ڈائریکٹوریٹ جنرل کی تعریف کی۔ ان اقدامات میں 18 لاکھ ایکڑ دفاعی اراضی کا سروے او ر ڈیجیٹلائزیشن اور زمین کے سروے میں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام شامل ہے ۔
وزیر دفاع نے دفاعی زمین پر غیرمجاز تعمیرات اور تجاوزات کا پتہ لگانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے تیار کردہ مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر کا خصوصی تذکرہ کیا، جس کا استعمال ملک کی مختلف چھاؤنیوں میں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے غیر مجاز تعمیرات اور تجاوزات کا پتہ فزیکل تصدیق کی بنیاد پرلگایا جاتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سافٹ ویئر زمین کے استعمال کے محکموں کے ذریعے نگرانی میں اضافہ کرے گا اور غیر مجاز تعمیرات اور تجاوزات کو روکے گا۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر داخلہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹوڈین آف اینمی پراپرٹی فار انڈیا (سی ای پی آئی) کے لئے ایک سروے کرنے کی درخواست کی ہے ۔ یہ وزارت دفاع کے باہر پہلا سروے ہے جسے اتر پردیش کی گوتم بدھ نگر ریونیو حکام کے تعاون سے ڈی ای او دہلی کے ذریعے شروع کیاجائے گا۔ انہوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سی سی پی آئی کے لیے تازہ ترین نقشے اور زمین کی تفصیلات تیار کرنے پر زور دیا۔
تقریب میں وزیر دفاع نے سوودیا (کثیر لسانی کینٹ بورڈ اسکول مینجمنٹ ماڈیول) اورزمینی دفاع (تجاوزات ہٹانے کے ماڈیول) کا بھی افتتاح کیا۔