اپنی پارٹیوں… ہمارا مطلب ہے کہ اپنے کشمیرکی سیاسی پارٹیوں میں سے ایک سیاستدان ہیں… ایک ایسے سیاستدان‘ جنہیںلگتا ہے کہ یہ جو سوچتے ہیں وہی صحیح ہے‘ یہ جو کہتے ہیں ‘ وہی درست ہے‘ یہ جو کرتے ہیں وہی ٹھیک ہے… ان کے علاوہ باقی… باقی سیاستدان جو سوچتے ہیں وہ غلط ہے‘ جووہ کہتے ہیں وہ درست نہیں ہے اور… اور جو وہ کرتے ہیںوہ ٹھک نہیں ہے کرتے ہیں۔ ہمیں اس سوچ‘ اس سمجھ پر کوئی اعتراض نہیں ہو تا اور… اور بالکل بھی نہیں ہو تے … اگر …اگر اپنی اس پارٹی کے یہ سیاستدان جو سوچتے وہ واقعی میں صحیح ہو تا‘ یہ جو کہتے وہ سچ میں درست ہو تا اور… اور جو یہ کرتے وہ حقیقی معنوں میں ٹھیک ہو تا… لیکن… لیکن قسم اللہ میاں کی ایسا کچھ نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ یہ جناب بھی عام خام سے سیاستدان ہیں… جس طرح دوسرے سیاستدان ‘ سیاست کررہے ہیں ‘ اسی طرح یہ بھی کررہے ہیں‘ ان کا مقصد بھی اقتدار حاص کرنا ہے‘ دوسروں کی طرح ان کی منزل بھی اقتدار ہی ہے… فرق صرف یہ ہے کہ جہاں دوسرے سیاست ‘ سیاست کیلئے ہی سہی ‘ لوگوں کو احمق اور گمراہ کرنے کیلئے ہی سہی دہلی کی ہاں میں ہاں نہیں ملاتے ہیں… اور بالکل بھی نہیں ملاتے ہیں… ۲۰۱۹ کے بعد تو بالکل بھی نہیں ملاتے ہیں … کم از کم لوگوں کے سامنے تو نہیں ملاتے ہیں… اس کے برعکس یہ جناب دہلی کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں اور… اور ۲۰۱۹ کے بعد تو دہلی کی ہر ایک ہاں میں یہ اپنی ہاں ملاتے آئے ہیں… کم از کم لوگوں کے سامنے ملاتے ہیں اور… اور اس لئے ملاتے ہیں کیوں کہ یہ ان کی سیاست ہے‘ یہ ان کا سیاسی طرز عمل ہے … یہ دہلی کی ہاں میں ہاں ملا کر لوگوں کو گمراہ بنا رہے ہیں اور… اور باقی حضرات دہلی کی ہاں میں نا ملا کر… یقین کیجئے کہ مقصد کچھ اور نہیں اور… اور بالکل بھی اقتدار حاصل کرنے کے علاوہ … کشمیر کی کوئی اپنی پارٹی ایسی نہیں ہے‘ کوئی بھی سیاسی جماعت یہ دعویٰ … حقیقی دعویٰ نہیں کر سکتی ہے کہ اس کی سیاست کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ لوگوں کی بھلائی ہے ‘ ان کے حقوق کی باز یابی ہے… ایک بھی سیاسی جماعت ایسی نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ لیکن… لیکن پھر بھی اپنی اس پارٹی کے یہ سیاستدان خود کو دوسرے سیاستدانوں سے الگ اور تھلگ ‘ صاف ستھرا اور دودھ کا دھلا سمجھتے ہیں اور… اور اس لئے سمجھتے ہیں کیوں کہ … کہ انہیں اپنے کشمیر کے لوگ احمق اور بے وقوف نظر آ رہے ہیں … ایسے بے قوف اور احمق جن کی سمجھ میںکچھ نہیں آتا ہے … اور بالکل بھی نہیں آتا ہے ۔ ہے نا؟