صاحب ایک بات تو طے ہے کہ چین جو بہت بے چین ہے‘ کچھ سیکھنے اور سمجھنے کیلئے تیار نہیں ہے… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہم تو سمجھ رہے تھے کہ …کہ اس کی سمجھ میں یہ بات آگئی ہو گی کہ زمانہ اب بدل گیا ہے اور… اور زمانے کے ساتھ ساتھ بھارت دیش بھی بدل گیا ہے… لیکن… لیکن اس کی جو حرکتیں ہم دیکھ رہے ہیں اور… اور بار بار دیکھ رہے ہیں… اس سے اگر ہم کچھ سمجھ رہے ہیںتو… تو یہ ایک بات سمجھ رہے ہیں کہ … کہ یہ کچھ بھی سمجھنے کیلئے تیار نہیںہے… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ اگر اس کی سمجھ میں کچھ آگیا ہو تا تو… تو یہ کبھی مشرقی لداخ تو … تو کبھی اروناچل پردیش میں وہ سب نہیں کرتا جو یہ کررہاہے۔ہمیں یقین تھا اور… اور سو فیصد تھا کہ گلوان نے اس کی آنکھیں کھول دیں ہوں گی… اس کو اس بات کا علم ہوا ہو گا کہ یہ ۶۵ ۱۹ء نہیں بلکہ ۲۰۲۲ء ہے… لیکن نہ جانے یہ ۱۹۶۵ سے آگے بڑھنے کو تیار کیوں نہیں ہو رہا ہے… اپنی اس سوچ کو آگے لے جانے کیلئے خود کو کیوں تیار نہیں کرپارہا ہے… مانا اور سو فیصد مانا کہ یہ ایک سپر پاور ہے ‘ یہ بھی مانا کہ ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں اس کا اب ایک ہی اصول ہے اور…اور وہ ہے جس کی لاٹھی اس کی بھینس … لیکن… لیکن صاحب یہ بھی تو سچ ہے کہ … کہ نہ تو چین کی لاتھی اتنی طاقتور ہے اور نہ بھارت دیش کی بھینس اتنی کمزور کہ … کہ یہ چین کیلئے ترنوالہ ثابت ہو جائے… ہم ۱۹۶۵ میں پیدا نہیں ہو ئے تھے‘ اس لئے ہم نہیں جانتے ہیں کہ اُس وقت کیا ہوا تھا… ہاںکتابوں میں ضرور پڑھا ہے… لیکن… لیکن صاحب ہم یہ جانتے ہیں کہ ۲۰۲۰ میں گلوان میں کیا ہوا… اور گلوان میں یہ ہوا کہ چین کو اچھی طرح سمجھایا گیا کہ صاحب ۱۹۶۵ کے ہینگ اوور سے نکل جاؤ کہ یہ ۱۹۶۵نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہمیں تو یقین تھا اور… اور سو فیصد یقین تھا کہ اتنی سی چھوٹی سی بات چین کے بڑے اور بہت بڑے دماغ میں سمجھ میں آئی ہو گی… اس کے دماغ میں گھر کر گئی ہو گی… لیکن… لیکن اروناچل پردیش کے توانگ میں اس کی حرکتوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس نے ابھی سبق نہیں سیکھا ہے… یا اس نے ابھی پورا سبق نہیں سیکھا ہے …اور… اور اگر واقعی میں ایسا ہے تو…تو ہمیں اسے دو بارہ سبق پڑھانے اور سکھانے میں کوئی اعتراض نہیں ہے … بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہے نا؟