جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہیٹ ویو سے برفباری تک!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-06-01
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعلیٰ صاحب! یہ کیا بات ہوئی ؟

حکومت کے مسائل کون حل کرے گا؟

یہ صاحب ہو کیا رہا ہے … کوئی ہمیں بھی بتائیے کہ آخر یہ چل کیا رہا ہے ؟ابھی تو کل کی ہی بات ہے… بالکل کل کی بات جب ہم اس بات پر بات کررہے تھے کہ آیا ’ہیٹ ویو‘ کی وجہ سے کشمیر میں پہلے ہی…مقررہ وقت سے پہلے ہی گرمائی تعطیلات تو نہیںہو ں گی… اپنی وزیر تعلیم کے بھی کان پک گئے اور… اور اس لئے پک گئے کہ ان سے درجنوں بار پوچھا جارہا تھا کہ میڈم گرمائی تعطیلات کب ہورہی ہیں… کس دن سے ہو رہی ہیں… کل پرسوں میں ہو رہی ہیں؟…اخبارات میں ڈل جھیل میں غوطہ زن نیم برہنہ لڑکوں کی تصاویر چھپ رہی تھیں … اور محض کچھ دنوں کے بعد آج ہم ایک اور تصویر دیکھ رہے ہیں… بالکل مختلف تصویر دیکھ رہے ہیں… اور اس تصویر میںہم یہ دیکھ رہے ہیںکہ… کہ وادی کے بالائی حصوں میںبرفباری ہو رہی ہے… راز دان ٹاپ کو برف کی سفید چادر نے ڈھک لیا ہے اور… اور ہیٹ ویو نو دو گیارہ ہو گئی ۔ہم کہہ چکے ہیں… پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ … کہ کچھ باتیں ایسی ہیں ‘ جن کو سمجھنا آپ کے اور ہمارے بس کی بات نہیں ہے … اور اس لئے نہیںہے کیونکہ اس کائنات کے تخلیق کار نے ان باتوں … ان رازوں کو اپنی ذات پاک تک محدود رکھا ہے… وہ جانتا ہے ‘ کوئی اور نہیں جانتا ہے… کوئی اور جان نہیں سکتا ہے… جاننے کا دعویٰ بھی نہیں کر سکتا ہے… اس سب کے بارے میں جاننے کا دعویٰ نہیں کر سکتا ہے جو اللہ میاں جانتے ہیں… کوئی بڑی بات نہیں … بڑی بات کیا اس کیلئے یہ کوئی بات ہی نہیں کہ… کہ وہ ہمیں اور آپ کو گرما میں سرما اور سرما میں گرما کا احساس دلائے … یہ کوئی بات نہیں ہے… ہاں بات اگر ہے تو … تو یہ بات ہے کہ وہ سرکاری اساتذہ حضرات جو دن میں ہی سرمائی تعطیلات کا خواب دیکھنے لگے تھے… اور ان تعطیلات میں گھوم پھر نے کے منصوبے بنا رہے تھے … اللہ میاں نے ان کے ان منصوبوں پر پانی … معاف کیجئے برفباری کی ہے … اوران کے منصوبے کو فی الحال سرد خانے میں ڈال دیا ہے… یقینا ہیٹ ویو ہوگی اور پھر سے ہو گی … گرما میں نہیں ہو گی تو… تو پھر کب ہو گی … لیکن گرما میں برفباری ‘ یہ ٹھنڈ صرف وہ کر سکتا ہے… وہ جو اس پُر اسرار اور رازوں سے بھری کائنات کا خالق اور مالک ہے کوئی اور نہیں … بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اب دہشت گردوں کے ذریعے پراکسی وار نہیں چلے گا: مودی

Next Post

عید الاضحی کی آمد آمد لیکن کشمیر کے بازاروں میں گہما گہمی نہیں!

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ صاحب! یہ کیا بات ہوئی ؟

2026-09-17
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حکومت کے مسائل کون حل کرے گا؟

2026-09-13
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب یہ جیل ویل کی باتیں نہ کریں !

2026-09-12
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

فلم فیسٹیول…… بس ایک بات!

2026-09-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

غضب کیا، جو ترے وعدے پہ اعتبار کیا

2026-09-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ کیسا لہجہ ہے ؟

2026-09-09
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمسایہ ملک کرکٹ کھیلنا بند کرے!

2026-09-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کی صفائی

2026-09-06
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

عید الاضحی کی آمد آمد لیکن کشمیر کے بازاروں میں گہما گہمی نہیں!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.