پیر, جون 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

’مقبوضہ کشمیر اب ہمارا ہو گا‘

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-05-30
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہیٹ ویو سے برفباری تک!

شیشی تھرور‘ سلمان خورشید اور کانگریس

اجی کوئی اور کہتا تو ہم اسے دیوانے کی بڑ کہہ کر مسترد کرتے … پائے حقارت سے ٹھکراتے … لیکن جب اپنے وزیر دفاع ‘راج ناتھ سنگھ جی کہہ رہے ہیں… یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے لوگ رضاکارانہ طور پر پاکستان کو ٹاٹا بائی بائی کہہ کر…پاکستان سے اپنا رشتہ توڑ کر بھارت سے رشتہ جوڑ دیں گے تو… تو یقین کیجئے کہ ہمیں ان کی اس بات پر یقین ہے… سو فیصد ہے اور… اور اس لئے ہے کیوں کہ راج ناتھ جی جو کہتے ہیں وہ ہوتا ہے… وہ کرتے ہیں ۔آپریشن سندور سے کچھ دن پہلے انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم مودی یقینا کارروائی کریں گے… پہلگام حملے کا بدلہ لیں گے تو… تو ایسا ہی ہوا … مودی جی نے آپریشن سندور شروع کرکے قوم کو دکھایا کہ … کہ مودی ہے تو … تو ممکن ہے ۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہو ئے اپنے وزیر دفاع کہتے رہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر ایک نہ ایک دن بھارت کا حصہ بن جائیگا … اور جس یقین کے ساتھ یہ جناب ایسا کہتے ہیں… اس یقین کی وجہ ان کا ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ پر یقین ہو نا ہے… اورہمیں راج ناتھ جی پر یقین ہے …یہ یقین کہ یہ جناب جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں ‘پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے بارے میں کہہ رہے ہیں وہ سچ ثابت ہو جائیگا اور…اور اس سچ کو سچ ثابت ہونے میں اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ… کیونکہ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… اس لئے صاحبان آپ آج سے ہی تیاری پکڑ لیجئے … استقبال کی تیاری کہ جو لوگ ہم سے جڑنے والے ہیں … وہ غیر نہیں ہیں ‘ وہ ہمارے اپنے ہیں … جنہیں ہم سے جدا کر دیا گیا تھا… زبردستی جد اکر دیا گیا تھا … لیکن وہ کہتے ہیں نا کہ اللہ میاں کے ہاں دیر ہے ‘ اندھیر نہیں … اور دیکھئے اب وہ دن بھی آنے والا ہے … جس کا ہم سب کو انتظار تھا… آپ کو انتظار تھا یا نہیں … لیکن ہمیں انتظار تھا… اُس دن سے انتظار تھا جس دن سے راج ناتھ جی نے کہا تھا… یہ خوشخبری سنا دی تھی کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو حاصل کیا جائیگا … وہ بھی ہمارا حصہ بن جائیگا … رضاکارانہ طور پر بن جائیگا کیونکہ … کیونکہ مودی ہے توممکن ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر داخلہ کے دورے سے پہلے پونچھ میں سکیورٹی مزید مستحکم

Next Post

’وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے لوگ خود بخود بھارت واپس آئیں گے‘

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہیٹ ویو سے برفباری تک!

2025-06-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

شیشی تھرور‘ سلمان خورشید اور کانگریس

2025-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

جواب پر کوئی سوال نہیں !

2025-05-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

برشٹاچار اورجموںکشمیر

2025-05-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

این سی اور آغا روح اللہ مہدی

2025-05-27
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ کس مٹی کا بنا ہے ؟

2025-05-25
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

پیٹ… پاپی پیٹ کی آگ

2025-05-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

فیلڈ مارشل نہیںFailedمارشل!

2025-05-22
Next Post
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل

’وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے لوگ خود بخود بھارت واپس آئیں گے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.