پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود راجیہ سبھا میں یکساں سول کوڈ بل پیش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-09
in تازہ تریں
A A
چھ اراکین نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

نئی دہلی/۹دسمبر
اپوزیشن پارٹیوں کی زبردست مخالفت کے باوجود غیر سرکاری بل’ہندوستان میں یکساں سول کوڈ 2022 ‘جمعہ کو راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا۔
اس بل کو پیش کرنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کروری لال مینا کی طرف سے لائی گئی تحریک کے حق میں 63 اور مخالفت میں 23 ووٹ پڑے ۔ ترنمول کانگریس، بیجو جنتا دل اور وائی ایس آر سی پی کے اراکین نے تقسیم سے پہلے کچھ کہے بغیر ایوان سے واک آ¶ٹ کیا۔
جیسے ہی چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے بل کو پیش کرنے کے لیے مسٹر مینا کا نام پکارا، اپوزیشن کے کئی اراکین احتجاج کے لیے کھڑے ہوگئے اور کہا کہ اسے پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے ۔
اس پر دھنکھر نے کہا کہ یہ ایوان بحث کے لیے ہے اور یہ بل پیش کرنا اور اپنی بات کہنا ہر رکن کا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض اراکین نے اس بل کو پیش کرنے کی مخالفت کی ہے ۔ لیکن سب کچھ عمل میں آئے گا۔ اس کے بعد انہوں نے مسٹر مینا کو بل پیش کرنے کی اجازت دی اور احتجاج کرنے والے اراکین کے نام پکارا۔
قائد ایوان پیوش گوئل نے اپوزیشن کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل آئین کے ہدایت کے مطابق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین بل کی مخالفت کے لیے آئین ساز اسمبلی کے اراکین کے ناموں کا غلط ذکر کر رہے ہیں۔
قبل ازیں بل کو متعارف کرانے کی مخالفت کرتے ہوئے ایم ڈی ایم کے کے وائیکو نے کہا کہ ہندوستان بہت سے خیالات اور زبانوں اور مذاہب کا ملک ہے ۔ یہ بل بی جے پی کا ایجنڈا ہے ۔ اس بل کو پیش کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔
سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے کہا کہ یہ بل بنیادی حقوق 26بی اور 29(1) کے خلاف ہے ۔ اس کی دفعات آئین کی روح کے خلاف ہیں۔ اس لیے اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ایلاورم کریم، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے جان برٹاس، دراوڑ منیترا کزگم کے تروچی شیوا، ایل۔ ہنومنتایا اور عمران پرتاپ گڑھی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی فوزیہ خان نے بھی بل کو پیش کرنے کی مخالفت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر میں بہت جلد اسمبلی چناو ہونگے:بی جے پی جنرل سیکریٹری

Next Post

’اگلی حکومت ہماری ہو گی…‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

’اگلی حکومت ہماری ہو گی…‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.