سرینگر//
نیشنل کانفرنس نے پیر کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو دوبارہ اپنا بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا۔
پارٹی صدارتی انتخابات آج سرینگر میں پارٹی ہیڈ آفس نوائے وقت میں منعقد ہوئے اور فیصلے کا اعلان مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی ۱۱۷ویں یوم پیدائش پر کیا گیا۔
ڈاکٹر فاروق نے پہلے واضح کیا تھا کہ وہ صدارتی انتخابات نہیں لڑیں گے، تاہم جموں، کشمیر اور لداخ کے مندوبین نے انہیں دوبارہ منتخب کیا۔
ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے ایک بیان میں کہا کہ این سی اب بھی خاندانی راج قائم ہے۔
ایک بیان میں کہاکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بغیر نیشنل کانفرنس میں کوئی چہرہ ہی نہیں ہے، جو پارٹی صدر بننے کے لائق ہو۔لہٰذا نیشنل کانفرنس کی مجبوری ہے کہ انہیں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو ہی اپنا صدر منتخب کرناپڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس کے عزائم اور مقاصد سے اب جموں وکشمیر کے عوام پوری طرح باخبر ہیں،لہٰذا اب وہ( این سی ) لوگوں کو مزید گمراہ نہیں کرسکتی ہے۔
بی جے پی ترجمان نے مزید کہاکہ اس سے قبل بھی بیشتر اسمبلی حلقوں کیلئے خاندانی بنیادیوں پر انچارج مقرر کئے گئے، جس سے عام لوگ بخوبی واقف ہیں۔