جموں//
جموںکشمیر کے راجوری ضلع کے تار کنڈی علاقے میں باراتیوں سے کچھا کھچ بھری ہوئی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس وجہ سے۱۷؍افراد زخمی ہوئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز راجوری کے تار کنڈی علاقے میں منی بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر اُلٹ گئی جس وجہ سے اُس میں سوار۱۷؍افراد زخمی ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔