جموں/۴دسمبر
سرینگر جموں شاہراہ پر کھار پورہ بانہال کے نزدیک سلیپر گاڑی میں ڈرائیور کی لاش برآمد ہوئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ سری نگر سے جموں کی طرف آرہی ایک سلیپر گاڑی زیر نمبر JK02AW 1827 جوں ہی کھار پورہ بانہال کے نزدیک پہنچی تو وہاں پر ڈرائیور بے ہوش ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طور پر سب ضلع ہسپتال بانہال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت مشتاق احمد وانی ساکن کنڈی کرول رام بن کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔