سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے تکی شاہ گاؤں میں آگ کی ایک بھیانک وار دات میں ایک۳۵سالہ خاتون جھلس کر لقمہ اجل بن گئی جبکہ دو منزلہ رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے تکی شاہ گاؤں میں فیاض احمد خان ولد بشیر احمد خان کے دو منزلہ رہائشی مکان میں آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں ایک۳۵سالہ خاتون جھلس کر لقمہ اجل بن گئی ۔
متوفی کی شناخت نسیمہ بیگم زوجہ فیاض احمد خان کے بطور ہوئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں مکان بھی مکمل طور پر خاکستر ہوا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ظاہری طور پر آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ گئی ہے ۔