سرینگر//
یونیورسٹی (کے یو) کی وائس چانسلر ڈاکٹر نیلوفر خان نے ہفتہ کو کہا کہ ضرورت کے مطابق مختصر مدت کے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا۔
وہ یہاں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔
پروفیسر نیلوفر نے کہا کہ یونیورسٹیاں اسکولوں سے اس لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بنیادی ڈھانچے کی دستیابی اور ضرورت کے مطابق مختصر مدت کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کریں گے۔تاہم، انہوں نے مزیدکہاکہ یونیورسٹی کی طرف سے پہلے سے طے شدہ امتحان وقت پر منعقد ہوں گے، اور تدریسی عملہ بھی ضرورت پڑنے پر تعلیمی اداروں کو جاری رکھے گیں۔