سرینگر//
پولیس نے فوج کی مدد سے شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی کے کمل کوٹ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ منشیات بر آمد کیا ہے ۔
بارہمولہ پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا’پولیس اور فوج کی۸آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے اوڑی میں ایل او سی پر پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی طرف در اندازی/منشیات اسمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس دوران اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ منشیات کے دس پاکیٹ بر آمد کئے گئے اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اوڑی میں ایک کیس درج کیا گیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے جموںو کے مختلف سردی علاقوں میں سال رواں کے دوران اس طرح کے متعدد واقعات برآمد ہوئے ہیں جہاں ڈرون کے ذریعے سے اسلحہ اور منشیات کو مختلف علاقوں میں گرایا گیا ہے ۔تاہم پولیس فوج اور بی ایس ایف نے اکثر کوششوں کو بر وقت ناکام بنا دیا ہے ۔
بی ایس ایف کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے گزشتہ روز جموں میں بتایا یہاں کے سرحد محفوظ ہے اور متعدد پڑوسیوں کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے کو یہاں اسلحہ اور گولی بارود کے علاوہ منشیات پہنچانا چاہتے ہیں۔