نئی دہلی//
سرحدی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک جوان‘جو پنجاب سیکٹر میں جمعرات کی صبح نادانستہ طور پر پاکستانی علاقے میں داخل ہو گیا تھا‘ کو ہندوستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ جوان ابوہر سیکٹر میں بی ایس ایف پوسٹ جی جی بیس کے قریب ہندوستان،پاکستان بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ زیرو لائن چیکنگ کر رہا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ صبح ساڈھے چھ بجے کے قریب گہری دھند کی وجہ سے جوان نادانستہ طور پر دوسری طرف چلا گیا ۔
ترجمان نے کہا’’اسے دوپہر ایک بجکر ۵۰ منٹ پر پاکستان رینجرز کے ساتھ فلیگ میٹنگ کے دوران بحفاظت بی ایس ایف کے حوالے کر دیا گیا۔‘‘
دریں اثنا جموںکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں جمعرات کی صبح ایک۲۵ سالہ نوجوان کو کرایے کے کمرے میں مردہ پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بانہال کے گنڈ عدلکوٹ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک۲۵سالہ نوجوان کو کرایے کے کمرے میں مردہ پایا گیا۔
متوفی کی شناخت رئیس احمد زہدہ ولد محمد اقبال زہدہ ساکن چنجلو بانہال کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ متوفی پیشے سے ایک ڈرائیور تھا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔