بدھ, اگست 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ہندوستان کا جی۲۰؍ایجنڈا جامع، اہم، عمل رخی اور فیصلہ کن ہوگا:وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-02
in مقامی خبریں
A A
ہندوستان کا جی۲۰؍ایجنڈا جامع، اہم، عمل رخی اور فیصلہ کن ہوگا:وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

نئی دہلی//
اقتصادی لحاظ سے دنیا کے۲۰ طاقتور ممالک کے گروپ جی۲۰کی صدارت سنبھالنے کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ساتھی ممالک سے اپیل کی کہ وہ آنے والے ایک سال میں ایک جامع اور عملی ایجنڈے پر چلتے ہوئے ، کسی ٹکراؤ اور مسابقت سے پاک تحفظ، ہم آہنگی اور امید کی روشنی سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کی مثال قائم کرنے کی کوششوں میں تعاون کریں۔
مودی نے یہ بات آج جی۲۰میں ہندوستان کی صدارت کے رسمی آغاز کے موقع پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں عالمی نظام کے حوالے سے ہندوستان کا فلسفہ پیش کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے جی۲۰کی ۱۷ سالہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی گزشتہ۱۷صدارتوں کے دوران وسیع اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے‘ بین الاقوامی چنگیوں کو معقول بنانے اور مختلف ممالک کے سر سے قرض کے بوجھ کو کم کرنے سمیت کئی اہم نتائج سامنے آئے ۔ ہم ان کامیابیوں سے مستفید ہوں گے اور یہاں سے مزید آگے بڑھیں گے ۔
وزیر اعظم نے کہا’’اب جب کہ ہندوستان نے یہ اہم مقام حاصل کر لیا ہے ، میں اپنے آپ سے یہ پوچھتا ہوں… کیا جی۲۰اب بھی آگے بڑھ سکتا ہے ؟ کیا ہم پوری انسانیت کی فلاح کے تئیں ذہنیت میں بنیادی تبدیلی لا سکتے ہیں؟ مجھے یقین ہے کہ ہم یہ کر سکتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حالات سے ہی ہماری ذہنیت تشکیل پاتی ہے ۔ اس پوری تاریخ میں انسانیت ناپید رہی ہے ۔ ہم محدود وسائل کے لیے لڑائی لڑتے رہے کیونکہ ہماری بقا کا انحصار دوسروں کو ان وسائل سے محروم کرنے پر تھا۔ مختلف خیالات، نظریات اور شناختوں کے درمیان تصادم اور مسابقت ہی نمونہ بن گئی۔
مودی نے کہا’’کچھ لوگ یہ بحث کر سکتے ہیں کہ ٹکراؤ اور لالچ انسانی فطرت ہے ۔ لیکن میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ اگر انسان فطری طور پر خودغرض ہیں‘ تو ہم سب میں بنیادی یکجہتی کی حمایت کرنے والی اتنی ساری روحانی روایات کی کشش کی وضاحت کیسے کی جائے ؟
اپنی آنے والی نسلوں میں امید پیدا کرنے کیلئے‘ مودی نے کہا’’ ہم بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے لاحق خطرات کو کم کرنے اور عالمی سلامتی کو بڑھانے پر سب سے طاقتور ممالک کے درمیان ایماندارانہ بات چیت کی حوصلہ افزائی کریں گے ‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا’’ہندوستان کا جی۲۰؍ایجنڈا جامع، اہم، عمل رخی اور فیصلہ کن ہوگا۔ آئیے ہم ہندوستان کی جی۲۰کی صدارت کو تحفظ، ہم آہنگی اور امید کی صدارت بنانے کے لیے متحد ہوں۔ آئیے ہم مل کر کام کریں تاکہ انسانیت پر مرکوز عالمگیریت کی ایک نئی مثال قائم کی جا سکے ‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

Next Post

اُس پار غلطی سے گئے بی ایس ایف کے اہلکار کو پاکستانی ینجرس نے واپس کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ
اہم ترین

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

2026-08-23
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا:کشمیر کیلئے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری
اہم ترین

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

2026-08-23
چار برس تک اس نے اپنا فون آن نہیں کیا ‘ پھر ایک غلطی کی اور کھیل ختم
اہم ترین

چار برس تک اس نے اپنا فون آن نہیں کیا ‘ پھر ایک غلطی کی اور کھیل ختم

2026-08-22
اہم ترین

پہلے بین الاقوامی فلم  فیسٹیول کیلئے۵۰جے کے  اے ایس افسران رابطہ افسر مقرر

2026-08-22
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’پاکستان، امریکہ کے درمیان گور کے کشمیر بیان پر تنازع دونوں ملکوں کا باہمی معاملہ‘

2026-08-21
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

2026-08-21
محبوبہ کا این سی پر جنوبی کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام
اہم ترین

محبوبہ کی کشمیر کے حوالے سے منفی  ٹریول ایڈوائزری واپس لینے کی اپیل

2026-08-20
نقشبند صاحب درگاہ پر سیکڑوں  عقیدت مندوں نے ’خواجہ دگَر‘ کی نماز ادا کی
اہم ترین

نقشبند صاحب درگاہ پر سیکڑوں عقیدت مندوں نے ’خواجہ دگَر‘ کی نماز ادا کی

2026-08-18
Next Post
اُس پار غلطی سے گئے بی ایس ایف کے اہلکار کو پاکستانی ینجرس نے واپس کیا

اُس پار غلطی سے گئے بی ایس ایف کے اہلکار کو پاکستانی ینجرس نے واپس کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.