منگل, اگست 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر میں الیکشن کا فیصلہ ملک کا انتخابی کمیشن کرے گا :وزیر داخلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-01
in اہم ترین
A A
مرکزی وزیر داخلہ ۳۰ ستمبر کو جموں کشمیر کے دورے پر پہنچیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بجلی کے نرخوں میں اضافہ مجبوری تھی‘

سیبوں کی کٹائی عروج پر، کشمیر کو ملک کی منڈیوں تک ’سبز  راہداری‘ کی ضرورت کیوں؟

سرینگر//(ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر داخلہ‘ امیت شاہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔
پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو میں شاہ نے کہا ’’ جہاں تک اسمبلی انتخابات کا تعلق ہے تو وہ ووٹر لسٹ تیار ہونے کے بعد کرائے جاسکتے ہیں۔ اور یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ الیکشن کمیشن کب شیڈول کا اعلان کرے گا‘‘۔
یاد رہے کہ جموں کشمیر میں حتمی ووٹر لسٹ مکمل ہو چکی ہے اور اس میںزائد از ساڈھے سات لاکھ نئے ووٹروں کا اضافہ ہوا ہے۔ حتمی ووٹر لسٹ کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا۔
یہ پوچھے پر کہ جموں کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے؟وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ حالیہ دنوں میں ان میں کافی کمی آئی ہے۔
علاقائی جماعتوں کی جانب سے الائنس بنانے کی کوشش کے بارے میںایک سوال کے جواب میں شاہ کاکہنا تھا ’’اگر آپ وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت اور انہوں نے پچھلے آٹھ سالوں میں دی گئی حکومت کو دیکھیں تو مجھے نہیں لگتا کہ اس طرح کے اتحاد کا کوئی اثر پڑے گا‘‘۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان علاقائی جماعتوں کے پاس اپنی اپنی ریاستوں سے باہر کچھ نہیں ہے۔ ’’دیکھیں کہ سماج وادی پارٹی کانگریس کے ساتھ اتحاد کرتی ہے، لیکن گجرات میں اس کے پاس کچھ نہیں ہے۔ لہذا، یہ صرف کاغذ پر موجود ہے اور سرخیوں کے لئے اچھا ہے‘‘۔
یہ پوچھے جانے پرکہ گجرات الیکشن میں قومی مسائل کو اٹھایا جا رہا ہے‘ ریاستی انتخابات میں قومی مسائل کو اٹھانے کی کیا ضرورت تھی؟شاہ نے کہا ’’کیا گجرات کی سلامتی قومی سلامتی سے وابستہ ہے یا نہیں؟ گجرات کی سلامتی اور قومی سلامتی مختلف مسائل نہیں ہیں۔اور اگر ملک محفوظ نہیں ہے تو گجرات کیسے محفوظ ہوگا؟ لہذا، تمام ریاستی اسمبلی انتخابات میں قومی سلامتی ایک بڑا مسئلہ ہے‘‘۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ’’ہم ملک کے کسی ایک مقام پر قومی سلامتی کو متاثر کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اور ایک سرحدی ریاست ہونے کی وجہ سے گجرات کے لوگ قومی سلامتی کے بارے میں حساس ہیں۔ لیکن ہم ان کی توقعات پر پورا اترے‘‘۔
بی جے پی الیکشن جیت رہی ہے، لیکن وزیر اعظم پر اس کا انحصار بڑھتا جا رہا ہے؟اس پر امیت شاہ کاکہنا تھا ’’وہ ہمارے لیڈر ہیں اور پارٹی کا ماننا ہے کہ جب ہمارے پاس اتنا مقبول لیڈر ہے تو ہم ان کے نام پر الیکشن کیوں نہ لڑیں؟انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ کوئی وجہ نہیں کہ ہم اپنے اعلیٰ لیڈر کے نام پر الیکشن نہ لڑیں۔ اور وہ آگے سے لیڈ بھی کرتا ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں چلہ کلان سے قبل ہی سردی کی شدت بڑھ گئی

Next Post

ایف اے اے سکیم:جموں کے اے ایس افسر سمیت۱۴ ملزمان کے گھروں پر چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’بجلی کے نرخوں میں اضافہ مجبوری تھی‘

2026-08-25
’شاہراہ کی بندش کے دوران محض ایک فیصد سیب کی پیداوار ہی پھنس گئی‘
اہم ترین

سیبوں کی کٹائی عروج پر، کشمیر کو ملک کی منڈیوں تک ’سبز  راہداری‘ کی ضرورت کیوں؟

2026-08-25
بڑے جو و خروش کے ساتھ جموں،سرینگر براہِ راست وندے بھارت ایکسپریس کا باقاعدہ آغاز
اہم ترین

بارہمولہ تک وندے بھارت کی توسیع کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

2026-08-25
اسمبلی اجلاس:سرینگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
اہم ترین

کشمیر میں پنڈت ملازمین کا تازہ ’دھمکی پوسٹر‘ کے بعد سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

2026-08-25
 رام بن میں زمین دھنس جانے سے مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں
اہم ترین

 رام بن میں زمین دھنس جانے سے مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں

2026-08-25
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

بی جے پی کے خلاف اشتعال انگیز بیان  پر این سی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج

2026-08-25
بجلی بحران کی وجہ ؟’مانگ میں اضافہ اور پیداوارمیں کمی ہے‘
اہم ترین

اپوزیشن کا بجلی نرخوں میں اضافے  کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

2026-08-25
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا آوارہ جانوروں  کی تعداد پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ

2026-08-25
Next Post
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

ایف اے اے سکیم:جموں کے اے ایس افسر سمیت۱۴ ملزمان کے گھروں پر چھاپے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.