منگل, اگست 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایف اے اے سکیم:جموں کے اے ایس افسر سمیت۱۴ ملزمان کے گھروں پر چھاپے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-01
in اہم ترین
A A
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بجلی کے نرخوں میں اضافہ مجبوری تھی‘

سیبوں کی کٹائی عروج پر، کشمیر کو ملک کی منڈیوں تک ’سبز  راہداری‘ کی ضرورت کیوں؟

جموں//
جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی )کی جانب سے فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیاں اور امتحانات سے قبل پیپر افشاں کرنے کے معاملے میں سی بی آئی نے بدھ کے روز جموں میں ۱۴مقامات پر چھاپے ڈالے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سروسز سلیکشن بورڈ میں تعینات سابق ممبر کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ (ایف اے اے ) امتحانات کے پرچے ۳۰لاکھ روپے میں فروخت کرنے کے معاملے میں سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی)نے بدھ کے روز جموں میں۱۴ملزمان کے گھروں پر چھاپے ڈالے اور وہاں سے اہم کاغذات برآمد کرکے ضبط کئے گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سروسز سلیکشن بورڈ کی سابق ممبر نیلم کھجوریہ کے گھر کو بھی کھنگالا گیا۔
جن دوسرے ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اُن میں مکتا دیوی ساکن پرگروال جموں، لکشمی شرما، مکیش کمار، مکیشہ کماری، اویناش شرما، گورجیت کور، وندنا چودھری، راجندر، ملہوترا، گرپیت سنگھ ، کلولندر سنگھ اور ہرپال سنگھ شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جن چودہ افراد کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے وہ بلواسط یا بلاواسط طورپر اس کیس کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی نے پوچھ تاچھ کا دائرہ وسیع کیااور ایس ایس بی کے سینئر آفیسر کی بھی گرفتاری کا امکان ہے ۔
واضح رہے کہ سی بی آئی نے سب انسپکٹر امتحانات میں ہوئیں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ایک ماہ تک ہریانہ، جموں اور کشمیر میں مختلف مقامات پر چھاپے ڈالے جس دوران زائد از دو درجن افراد جن میں کئی پولیس، سی آر پی ایف آفیسر شامل ہیں کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے خلاف خصوصی عدالت میں چارج شیٹ بھی پیش کیا ہے ۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گر چہ سی بی آئی نے متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں لائی تاہم ابھی تک سروسز سلیکشن بورڈ کے کسی بھی آفیسر یا اہلکار کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں ہوئی بے ضابطگیوں کے کیس کی تفتیش کے دوران ایس ایس بی کے کئی سابق آفیسران کے نام سامنے آئے ہیں جنہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں الیکشن کا فیصلہ ملک کا انتخابی کمیشن کرے گا :وزیر داخلہ

Next Post

’بین الاقوامی سرحد پر حالات پوری طرح سے قابو میں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’بجلی کے نرخوں میں اضافہ مجبوری تھی‘

2026-08-25
’شاہراہ کی بندش کے دوران محض ایک فیصد سیب کی پیداوار ہی پھنس گئی‘
اہم ترین

سیبوں کی کٹائی عروج پر، کشمیر کو ملک کی منڈیوں تک ’سبز  راہداری‘ کی ضرورت کیوں؟

2026-08-25
بڑے جو و خروش کے ساتھ جموں،سرینگر براہِ راست وندے بھارت ایکسپریس کا باقاعدہ آغاز
اہم ترین

بارہمولہ تک وندے بھارت کی توسیع کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

2026-08-25
اسمبلی اجلاس:سرینگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
اہم ترین

کشمیر میں پنڈت ملازمین کا تازہ ’دھمکی پوسٹر‘ کے بعد سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

2026-08-25
 رام بن میں زمین دھنس جانے سے مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں
اہم ترین

 رام بن میں زمین دھنس جانے سے مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں

2026-08-25
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

بی جے پی کے خلاف اشتعال انگیز بیان  پر این سی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج

2026-08-25
بجلی بحران کی وجہ ؟’مانگ میں اضافہ اور پیداوارمیں کمی ہے‘
اہم ترین

اپوزیشن کا بجلی نرخوں میں اضافے  کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

2026-08-25
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا آوارہ جانوروں  کی تعداد پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ

2026-08-25
Next Post
’بین الاقوامی سرحد پر حالات پوری طرح سے قابو میں‘

’بین الاقوامی سرحد پر حالات پوری طرح سے قابو میں‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.