سرینگر/۳۰ نومبر
وفاقی وزےر داخلہ‘ امیت شاہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا فےصلہ الیکشن کمیشن کرے گا ۔
پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو میں شاہ نے کہا ” جہاں تک اسمبلی انتخابات کا تعلق ہے تو وہ ووٹر لسٹ تیار ہونے کے بعد کرائے جاسکتے ہیں۔ اور یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ الیکشن کمیشن کب شیڈول کا اعلان کرے گا“۔
یاد رہے کہ جموں کشمیر میں حتمی ووٹر لسٹ مکمل ہو چکی ہے اور اس میںزائد از ساڈھے سات لاکھ نئے ووٹروں کا اضافہ ہوا ہے ۔ حتمی ووٹر لسٹ کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا ۔
یہ پوچھے پر کہ جموں کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے؟وفاقی وزےر داخلہ نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ حالیہ دنوں میں ان میں کافی کمی آئی ہے۔
علاقائی جماعتوں کی جانب سے الائنس بنانے کی کوشش کے بارے میںایک سوال کے جواب میں شاہ کاکہنا تھا ”اگر آپ وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت اور انہوں نے پچھلے آٹھ سالوں میں دی گئی حکومت کو دیکھیں تو مجھے نہیں لگتا کہ اس طرح کے اتحاد کا کوئی اثر پڑے گا“۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان علاقائی جماعتوں کے پاس اپنی اپنی ریاستوں سے باہر کچھ نہیں ہے۔ ”دیکھیں کہ سماج وادی پارٹی کانگریس کے ساتھ اتحاد کرتی ہے، لیکن گجرات میں اس کے پاس کچھ نہیں ہے۔ لہذا، یہ صرف کاغذ پر موجود ہے اور سرخیوں کے لئے اچھا ہے“۔