جموں//
جموں کے ہیرا نگر علاقے میں پانچ روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ۲۴نومبر کے روز سنجیو سنگھ ولد رمیش سنگھ ساکن مجالٹا اُدھم پور ہری دوار سے گھر کی طرف آرہا تھا کہ تاہم دیر رات تک وہ گھر نہیں پہنچا جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔
معلوم ہوا ہے کہ منگل کے روز ہیرا نگر کے میلہ مور علاقے میں لاپتہ نوجوان کی لاش کو درخت سے لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ چند مقامی افراد نے پولیس کو اس بارے میں آگاہ کیا چنانچہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کئے ۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔