سرینگر/24 نومبر
جموں وکشمیر پولیس نے جمعرات کی صبح صحافیوں کو آن لائن دھمکی کیس کے سلسلے میں تین اضلاع میں چھاپے مارے ۔
پولیس کے مطابق یہ چھاپے سرینگر، بڈگام اور پلوامہ اضلاع میں مارے گئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے چند روز قبل اس سلسلے میں کی جانے والی تلاشیوں کے دوران موصول ہونے والی لیڈز کے بعد مارے گئے ۔
سرینگر پولیس نے اس ضمن میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’صحافیوں کو آن لائن دھمکی کیس کے سلسلے میں سرینگر، بڈگام اور پلوامہ اضلاع کے کئی مقامات پر تلاشیاں جاری ہیں‘۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا’ یہ چھاپے چند روز قبل اس سلسلے میں کی جانے والی تلاشیوں کے دوران موصول ہونے والی لیڈز کے بعد مارے گئے ‘۔
بتادیں کہ پولیس نے چند روز قبل اس کیس کے سلسلے میں 12 مقامات پر چھاپے مارے تھے ۔