نئی دہلی/۷مئی
پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو گزشتہ آدھی رات کو نشانہ بنائے جانے کے فوراً بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے مختلف ممالک میں اپنے ہم منصبوں کو بریف کیا اور انہیں بتایا کہ ہندوستان تصادم میں اضافہ نہیں چاہتا لیکن اگر اسلام آباد تصادم میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کے لیے تیار ہے ۔
ڈوال نے امریکہ، چین، سعودی عرب اور کئی دوسرے ممالک کے اپنے ہم منصبوں کو فون کیا اور انہیں ’آپریشن سندور‘ کے بارے میں بتایا جس کے تحت 22 اپریل کے پہلگام قتل عام جس میں 26 ہندوستانیوں، جن میں زیادہ تر سیاح تھے جسے ایک گروپ نے بے رحمی سے گولی مار دی تھی ،کا بدلہ لینے کے لیے سرحد پار سے دہشت گردی کے 9 اہداف کو نشانہ بنایا ۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی مشیر نے اپنے ہم منصبوں کو’کیے گئے اقدامات اور عمل کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا“۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کا ’تصادم میں اضافہ کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اگر پاکستان کشیدگی بڑھانے کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ پوری طرح سے جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے ‘۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈوال نے امریکی این ایس اے اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو، یو کے این ایس اے جوناتھن پاول، سعودی این ایس اے مسید العیبان، یو اے ای کے شیخ طنون، یو اے ای کے این ایس سی کے سکریٹری جنرل علی الشمسی اور جاپان کے این ایس اے مساتاکا اوکانو سے بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ روسی این ایس اے سرگئی شوئیگو، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور پی آر سی کے وزیر خارجہ وانگ یی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل بون کے سفارتی مشیر سے بھی رابطہ قائم کیا گیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی سلامتی مشیر آنے والے دنوں میں اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں رہیں گے ۔