جموں/24 نومبر
جموں وکشمیر پولیس نے ضلع سانبہ میں لائن آف کنٹرول پر بظاہر پاکستانی ڈرون کے ذریعے ڈالا جانے والا اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون آیا اور اس کو سانبہ کے سوانکہ علاقے میں ایل او سی پر گرایا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ اس ڈرون کے ساتھ سیل بند پاکیٹ منسلک تھے اور اس کے پیش نظر بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو طلب کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران 2 پستول،4 لوڈڈ میگزین، ایک سٹیل آئی ای ڈی، ایک گھڑی، بیٹری اور دس پاکیٹ نقدی بر آمد کئے گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔