جموں/23نومبر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں آج یہاں اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ منعقدہوئی جس میں گرام پنچایتوں ، بلاک سمیتوں اور ضلع پریشدوں کو اِنتظامی منظوری دینے کے اِختیارات کو منظوری دی جسے پنچایتوں کے اَپنے وسائل سے پورا کیا جائے گا۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے شرکت کی۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ترقیاتی عمل میں پی آر آئیز کی شمولیت کو فروغ دینے کےلئے پنچایتی راج اِداروں کو مالی طور پر مزید بااِختیار بنایا ہے ۔اِس فیصلے کے نتیجے میں گرام پنچایتوں کو ایک سے 5پانچ لاکھ روپے تک کے کاموں کی اِنتظامی منظور ی دینے کا اِختیار دیا گیا ہے ، بلاک سمیتوں کو 5 سے 20لاکھ روپے تک کے کاموں کی اِنتظامی منظوری دینے کے اِختیارات سونپے گئے ہیں ۔
بیان کے مطابق ضلع پریشد کے پاس اَب ایک کروڑ روپے تک کی اِنتظامی منظوری دینے کے اِختیارات ہیں۔پی آر آئیز اے اے ، ٹی ایس اور اِی ۔ ٹینڈرنگ سے متعلقہ عمومی مالیاتی قواعد اور رہنما خطوط کے مطابق اخراجات اُٹھا سکیں گے ۔
یہ فیصلہ پی آر آئیز کو بااِختیار بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے کیوں کہ یہ انہیں اَپنی ترجیحات کا تعین کرنے اور پنچایتوں کو اَپنے وسائل سے کاموں کو بروقت اَنجام دینے میں ان کی مدد کرنے کے قابل بنائے گا۔
حکومت کاجموںوکشمیر یوٹی میں دیہی علاقوں کی جامع ترقی کو بڑھانے کے اَپنے مشن کے پس منظر میں ا،س فیصلے سے مالی معاملات میں خود اَنحصاری کو فروغ دینا ہے۔