سرینگر//
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے جس کے باعث سردی تیز تر ہوئی ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں ماہ رواں کے آخر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ یکم دسمبر کو نحیف مغربی ہوائیں وارد وادی ہوسکتی ہیں جس کے نتیجے میں وادی میں چار دسمبر تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے ۔
ادھر وادی میں سرینگر کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے ۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۰ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۵ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۱ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۸ء۱ ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا وادی میں منگل کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔