منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

فضائی آلودگی کی وجہ سے پھیپھڑوں کے کینسر کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-22
in مقامی خبریں
A A
فضائی آلودگی کی وجہ سے پھیپھڑوں کے کینسر کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

LUNGS

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

نئی دہلی//
فضائی آلودگی کی وجہ سے پھیپھڑوں کے کینسر کے معاملات ملک میں تمباکو استعمال کرنے والوں کی بہ نسبت تمباکو نوشی نہ کرنے والوں میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ان میں ۳۰فیصد خواتین ہیں۔
نجی شعبے کی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے میدانتا کی ایک تحقیق کے مطابق، ملک میں مردوں اور عورتوں دونوں میں پھیپھڑوں کا کینسر بڑھ رہا ہے ۔ مردوں میں اس کے پھیلاؤ اور اموات کے لحاظ سے یہ کیسنر پہلے نمبر پر ہے جبکہ خواتین میں یہ پچھلے آٹھ سالوں میں ساتویں سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے ۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ تقریباً۵۰فیصد مریض سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے ۔ ان میں سے۷۰فیصد مریض ۵۰سال سے کم عمر کے تھے اور۳۰سال سے کم عمر کے۱۰۰فیصد مریض سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے ۔ پھیپھڑوں کے کینسر کے معاملے خواتین میں بڑھ رہے ہیں، جو کہ مریضوں کی کل تعداد کا۳۰فیصد ہیں اور یہ سب سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے ۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً۲۰فیصد مریض۵۰سال سے کم عمر کے تھے ۔ ہندوستانیوں میں پھیپھڑوں کا کینسر مغربی ممالک کے مقابلے میں تقریباً ایک دہائی پہلے پیدا ہوا۔ تقریباً ۱۰فیصد مریض ۴۰سال سے کم عمر کے تھے ،۶ء۲فیصد کی عمر۲۰برس کے آس پاس کے تھی۔
ڈاکٹر اروند کمار، چیئر مین، انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ سرجری، چیسٹ آنکو سرجری اور پھیپھڑوں کی پیوند کاری میدانتا اور ان کی ٹیم نے ایک دہائی کے دوران علاج کیے گئے پھیپھڑوں کے کینسر کے۳۰۰سے زیادہ مریضوں کا تجزیہ شیئر کیا اور اسے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں پیش کیا۔
ڈاکٹر کمار نے کہا کہ تقریباً ۳۰فیصد معاملات کو ، مریض کی حالت ابتدا میں گمراہ ہوکر تپ دق،ٹی بی مان لیا گیا اور مہینوں تک اس کا علاج کیا گیا، جس کی وجہ سے درست تشخیص اور علاج میں تاخیر ہوگئی۔
اس تحقیق میں۳۰۴مریضوں کا تجزیہ کیا گیا۔ عمر، جنس، سگریٹ نوشی کی حیثیت، تشخیص کے وقت بیماری کا مرحلہ اور پھیپھڑوں کے کینسر کی قسم کلینک پہنچنے پر ریکارڈ کی گئی۔
ڈاکٹر کمار نے کہا کہ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی نہ کرنے والی خواتین میں پھیپھڑوں کے کینسر کے نوجوان مریضوں کی تعداد آنے والی دہائی میں بڑھنے کا امکان ہے ۔ ملک میں فضائی آلودگی کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے ۔ فضائی آلودگی کی وجہ سے جسم کے اندر وہی خطرناک ذرات پہنچ جاتے ہیں جو سگریٹ نوشی کے دوران آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھیپھڑوں کے کینسر کو مستقبل قریب میں ایک وبا کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ میں بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹے بھائی اور بھابی کا سنسنی خیز قتل

Next Post

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.