پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بجلی اور ہم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-22
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

ہم محکمہ بجلی کو تختہ دار پر چڑھانے کیلئے تیار ہیں … سو فیصد تیار ہیں ۔ ہمیں اسے پھانسی پر لٹکانے میں اعتراض نہیں ہو گا … بالکل بھی نہیں ہو گا ‘ اس کے باوجود بھی نہیں ہو گا کہ اسے اپنے دفاع میں کچھ کہنے کا موقع نہیں دیا گیا … اللہ میاں کی قسم ہمیں اس پر افسوس ہوگا اور نہ اپنے کئے پر کوئی پچھتاوا … کہ ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ محکمہ بجلی اس سزا … پھانسی کی سزا کی مستحق ہے … صرف اسی لئے نہیں کہ یہ لوگوں کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہورہا ہے… بلکہ اس لئے کہ گزشتہ ۷۵ برسوں کے دوران اس نے بجلی شعبے میں بہتری لانے ‘ ترسیلی نظام کو درست کرنے … بجلی کی ترسیل کے دوران ہو رہے بھاری نقصان کو کم کرنے کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا … کوئی موثر نقش راہ وضع نہیں کیا … بالکل بھی نہیں کیا ۔ اس لئے بھیا اس محکمہ کو پھانسی پر لٹکادو … ہمیں کوئی رنج نہیں ہو گا… بالکل بھی نہیں ہو گا ۔ لیکن جناب والا یہ تصویر کا ایک رخ ہے …ایسا رخ جس میں ہمیں محکمہ بجلی سو فیصد مجرم محسوس ہو رہا ہے … دکھائی دے رہا ہے ۔ تصویر کا دوسرا رخ بھی ہے اور یہ ایسا رخ ہے جس کا تعلق ہم سے ہے ‘ آپ سے ہے ۔ ہم اور آپ یعنی صارفین بجلی ۔ہم بجلی شعبہ اور بجلی سپلائی میں بہتری لانے ‘ جان لیوا کٹوتی شیڈول اور… اور غیر اعلانیہ کٹوتی کے عذاب سے نجات پانے کیلئے کیا کررہے ہیں … کچھ کر بھی رہے ہیں یا نہیں ؟ جواب آپ بھی جانتے ہیں اور ہم بھی اور … اور وہ یہ ہے کہ ہم خود بھی اس شعبہ میں بہتری لانے کے بجائے اس کی ابتری میں حصہ دار ہیں … اہم حصہ دار۔ یہ جھوٹ ہو گا اور … اور سو فیصد جھوٹ ہو گا اگر ہم یہ کہیں گے کہ ہم مجموعی طور پر بجلی کا منصفانہ استعمال کر رہے ہیں … اللہ میاں کی قسم اس سے بڑا جھوٹا اور جھوٹ … دہلی اور کشمیر کے تئیں اس کے وعدے بھی نہیں ہو ں گے کہ … کہ سچ یہ ہے کہ ہم بجلی کا نہ صرف غیر منصفانہ استعمال کرتے ہیں … بلکہ اس کی چوری سے بھی شرماتے نہیں ہیں …ہم دو تین سو روپے فیس ادا کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ بجلی ۷ x۲۴ دستیاب رہے جو ناممکنات میں سے ہے ۔ یقینا محکمہ بجلی تو مجرم ہے … بجلی شعبہ اور بجلی سپلائی کے تعلق سے وہ مجرم ہے … لیکن بھیا ہم اور آپ بھی دودھ میں دُھلے ہو ئے نہیں ہیں… بالکل بھی نہیں ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں تقریباً 300 دہشت گرد سرگرم: آرمی کمانڈر

Next Post

جنرل باجوہ بھی کورپٹ نکلے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

جنرل باجوہ بھی کورپٹ نکلے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.