بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

جنرل باجوہ بھی کورپٹ نکلے

پاکستان کے منظرنامے کے ہوتے یہ باعث حیرانی نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-22
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

پاکستان کی سیاسی قیادت ہو یا سیاسی پارٹیاں یا آرمی کے جنرل کوئی ایک بھی کورپشن، بدعنوان طرزعمل اور سوداگرانہ اپروچ کے بغیر اپنی اپنی زندگیوں کا سفر طے کرنے کیلئے تیار نہیں۔ اس حوالہ سے پاکستان کی ایک خاتون مُصنِفہ عائشہ صدیق نے کچھ سال قبل آرمی میں کورپشن، سیاست میں آرمی کی دخل اندازی اور حکومتی فیصلوں کی سمت طے کرنے ،آرمی کو ایک منظم بزنس ہائوس میں تبدیل کرکے بڑے پیمانے پر ہائوسنگ سوسائٹیاں قائم کرنے، ٹھیکوں کے حصول ،ریٹائرڈ ہورہے آرمی جنرلوں کے حق میں سینکڑوں ایکڑراضیوں کی الاٹمنٹ ایسے معاملات کو بے نقاب کیاتھا۔ تب سے اب تک پاکستان کے حصے کے دریائوں کا بہت سارا پانی بہہ کر سمندر کی آغوش میں گرکر اس کا حصہ بن چکا ہے۔ لیکن آرمی جنرل ہیں کہ اپنے حصے کی ’’ناجائز مراعات‘ سے اپنے ملک کے وسیع تر مفادات کی خاطر بھی دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں۔
موجودہ آرمی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ،جو اپنے اعلانات کے مطابق اس ماہ کی ۲۶؍ تاریخ کو اپنے توسیعی عہدے ، جس پر وہ چھ سال سے متمکن ہیں ، ریٹائرہورہے ہیں بھی ان جنرلوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جو دولت سمیٹنے میں خاصہ شہرت حاصل کرچکے ہیں جنرل باجوہ کی آمدنی، اثاثوں اوران پر ٹیکس کی ادائیگی کے حوالوں سے ایک نیوز پورٹل نے سنسنی خیز انکشافات کرکے دعویٰ کیاہے کہ چھ سال کی مدت میں قمر باجوہ کے خاندان سے وابستہ قریبی رشتہ داروں نے ۱۲؍عشاریہ ۷؍بلین روپے (پاکستان کرنسی) کی دولت حاصل کی جبکہ چھ سال قبل اس کا عدد صفر تھا۔
نیوز پورٹل نے جنرل موصوف کے جمع شدہ اثاثوں کی تفصیلات شائع کی ہیں جن کا تعلق ۲۰۱۳ء سے سال ۲۰۲۱ء تک ہے۔ ان تفصیلات کے مطابق جنرل باجوہ اور اس کے خاندان کے قریبی رشتہ داروں نے اندروں پاکستان اور بیرون پاکستان جو سرمایہ حاصل کیا ہے اس کا حجم ۱۲؍ عشاریہ ۷؍ بلین روپے ہے۔ مثال کے طور پر جنرل باجودہ کی اہلیہ عائشہ کے اثاثے ۲۰۱۶ء میں صفر کے برابر تھے لیکن چھ سالوں میں ان کا حجم ۲؍عشاریہ ۲؍بلین روپے ہوگیا۔ تاہم ان اثاثوں میں رہائشی پلاٹ ، تجارتی پلاٹ اور مکانات شامل نہیں جو آرمی کی جانب سے جنرل کو اس دوران ملے ہیں۔
اسی طرح جنرل کی بہو مہہ نور صابر کے اثاثوں کا حجم جو سال ۲۰۱۸ء میں صفر کے برابر تھا میں اچانک اضافہ ہوکر ۱۲۷۱ ؍بلین تک پہنچ گیا۔ اثاثوں میں یہ حیرت انگیز اضافہ اکتوبر ۲۰۱۸ء کے آخری عشرے میں صفر سے بڑھ کر صرف ایک ماہ کے دوران نومبر ۲۰۱۸ء تک بتایاگیا اس کی بہن ہمنا ناصر کے اثاثے بھی اسی مدت کے دوران کروڑوں کی دہلیز پار کرگئے۔
آرمی سربراہ کے داماد صابر حمید بھی اثاثوں کے سمیٹنے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے جو اثاثے ۲۰۱۳ء میں دس لاکھ سے بھی کم تھے لیکن گذرے چھ برسوں میں وہ بھی کروڑ پتیوں میں شامل ہوا۔ نیوز پورٹل کادعویٰ ہے کہ یہ ساری تفصیلات جنرل قمر باجوہ کی جانب سے دائر انکم ٹیکس گوشواروں سے حاصل کی گئیں ہیں لیکن حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ گوشوارے کا افشا پاکستان کے انکم ٹیکس سے وابستہ رازداری قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے وزیر خزانہ نے ایک سینئر آفیسر کو ۲۴؍ گھنٹے کے اندر اندر معاملے کی تحقیقات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
بادی النظرمیں یہ معاملہ بیرون پاکستان سنگین تصورکیاجاسکتاہے لیکن پاکستان کے اندر کورپشن ، بدعنوان طرزعمل، لوٹ پر مبنی سیاست اور سیاسی سوچ اور ناجائز استحصال کی ہی محض ایک اور کڑی یا تسلسل ہے۔آصف زرداری اینڈ کمپنی دس فیصد کا ٹائٹل رکھتی ہے، شریف خاندان کو مافیا اور چور کا ٹائٹل عطاکیاگیا ہے،عمران خان کو بیرون فنڈنگ کے حوالہ سے غدار اور تحفے میںملی گھڑیوں اور دوسری مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں فروخت کرکے رقم جیب میںڈالنے کے حوالہ سے گھڑی چور کا لقب عطا ہوا ہے۔ کوئی ایک بھی سیاستدان یا سابق فوجی جنرل نہیں جس پر کروڑوں کے کورپشن یا بدعنوانیوں میں سراپا ملوث ہونے کا الزام نہیں یا جسے عدالتوں میں مقدمات کاسامنا نہیں ۔
چین کے اشتراک سے جاری سی پیک کے ایک سابق سربراہ ریٹائرڈ فوجی آفیسر جنرل عاصم پر الزام ہے کہ سی پیک پر وجیکٹوں کی تعمیر کیلئے چین سے ملے اربوں جیب میں ڈال کر اپنے بیٹوں کے نام غیر ممالک میں اس سرمایہ کو لگادیاہے۔ کورپشن اور بدعنوان طرزعمل دُنیا کے کس حصے یا کس سماج میں نہیں ہے لیکن پاکستان ان چند مخصوص مماملک کی فہرست میں شامل ہے جہاں نہ صرف بیروکریٹ،پولیس، آرمی جنرل ،سیاستدان ،کاروباری اورتاجر کورپشن اور لوٹ میں ۷x۲۴ سرگرم عمل ہیں، ا ن کے اسی لوٹ اور کورپٹ طرزعمل کا نتیجہ ہے کہ پاکستان کو ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے اپنے کچھ دوست اور دوسرے ممالک سے آئے روز مالی معاونت حاصل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے جس کے ردعمل میں اس کی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں روزبروز گرتی جارہی ہے جو اپنے دوسرے ردعمل میں قرضوں اور ادائیگوں کے تعلق سے بڑھتے خسارہ کے حجم میں مسلسل اضافہ کا موجب بن رہے ہیں۔
پاکستان کا یہ لینڈ اسکیپ اس کے قیام وتشکیل کے پہلے دن سے برابر قائم ہے جس میں ہر گذرتے دن کے ساتھ اضافہ ہی ہوتا جارہاہے۔ اب تک گذرے ۷۵؍ برسوں کے دوران کوئی ایک بھی مخلص ، دیاتندار اور ایماندار شخص اقتدار پر براجمان ہوتا دکھائی نہیں دیا اور نہ ہی ایسا کوئی ریکارڈ دستیاب ہے۔ ملک کے فی الوقت کے سیاسی منظرنامے کے حوالہ سے اُمید تھی کہ عمران خان اپنے ملک کے اس منظرنامے کو بدل دیں گے کیونکہ ان کا دعویٰ تویہی تھا لیکن اس نے بھی خود کورپٹ ، منی لانڈرنگ اور چوروں کی فہرست میں نام درج کرایا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بجلی اور ہم

Next Post

شاداب کے متبادل کے طور پر ہوبارٹ ہیوری کینز کا انگلش کرکٹر سے معاہدہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
فٹنس مسائل شاداب کیلئے ڈرائونا خواب بن گئے

شاداب کے متبادل کے طور پر ہوبارٹ ہیوری کینز کا انگلش کرکٹر سے معاہدہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.