جموں//
جموںکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج جسٹس تاشی ربستن کو جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی کا ایگزیکٹیو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
اِس سلسلے میں آج یہاں محکمہ قانون ، اِنصاف اور پارلیمانی اَمور کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔
جسٹس تاشی ربستن۱۰؍ اپریل۱۹۶۳ کو ورسوڈوپا گائوں سکور بوچن ضلع لیہہ یوٹی لداخ کے ایک زرعی گھرانے میں پیدا ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے جموںیونیورسٹی سے گریجویشن او رایل ایل بی کیا۔
۶مارچ۱۹۹۰ ء کو جموںوکشمیر کی بار کونسل میں ایڈوکیٹ کے طورپر داخلہ لیا اور جموںوکشمیر ہائی کورٹ اور ثالثی آئین اور دیر مختلف ہائی کورٹس میں سروس ، الیکشن ، دیوانی اور فوجداری معاملات، قوانین او رعدالتی فیصلوں کے اِرادے کی تحقیق کرنے اور کلائنٹس کے حالات پر قانونی اطلاق کرنے کا تجزیہ پریکٹس شروع کی۔
سال ۱۹۹۷ سے۲۰۰۵ء تک لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے سٹینڈنگ کونسل کے طورپر رہے ۔ اُنہیں ستمبر ۱۹۹۸ میں جموںوکشمیر ہائی کورٹ جموں وِنگ کیلئے ایڈیشنل سینٹرل گورنمنٹ سٹینڈنگ کونسل مقرر کیا گیا ۔ وہ اپریل۲۰۰۸ سے۳۱؍ دسمبر۲۰۱۱ء تک یونین پبلک سروس کمیشن نئی دہلی کے پینل کونسل کے طورپر بھی رہے۔
جسٹس تاشی ربستن کو جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا گیا اور۸؍مارچ ۲۰۱۳ء کو اَپنے عہدے کا حلف لیا۔۱۶؍مئی ۲۰۱۴ ء کو جموںوکشمیر ہائی کورٹ کے مستقل جج کے طوررپر تقرری ہوئی۔
جسٹس تاشی ربستن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ لداخ یوٹی سے پہلے شخص ہیں جنہیں جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج کے طورپر مقرر کیا گیا ہے ۔ اِس سے قبل وہ چیئرمین جے اینڈ کے ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی اورچیئرمین لداخ لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین کے طورپر بھی خدمات اَنجام دے چکے ہیں۔