جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

‘بمسٹیک کی علاقائی سلامتی پر توجہ دینے کی ضرورت : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-31
in قومی خبریں
A A
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

، نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے آج پانچویں بمسٹیک (کثیر شعبہ جاتی ، تکنیکی اور معاشی تعاون کے لئے خلیج بنگال پہل) سربراہ کانفرنس میں شرکت کی، جس کی میزبانی ورچوئل طریقے سے سری لنکا کی جانب سے کی گئی تھی، جو بمسٹیک کا موجودہ چیئر مین ہے۔
پانچویں بمسٹیک سربراہ کانفرنس سے قبل ہائیبرڈ موڈ میں 28 اور 29 مارچ کو ، کولمبو میں سینئر افسران اور خارجی امور کے وزیر کی سطحوں پر تیاری میٹنگیں ہوئی تھیں۔ اس سربراہ کانفرنس کا موضوع ہے’’ایک لچک دار خطے، خوشحال معیشتیں، صحت مند عوام کے لئے‘‘۔
اس سربراہ کانفرنس میں ممبر ملکوں کی اہم موجودہ ترجیحات پر خاص توجہ دی گئی ہے اور بمسٹیک کی جانب سے کوششوں پر بھی توجہ دی گئی ہے تاکہ تعاون کی ایسی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے، جو کووڈ – 19 عالمی وبا کے معاشی اور ترقیاتی نتائج سے نمٹنے کے لئے ممبر ملکوں کے پروگراموں میں مدد دے سکیں۔
اس سربراہ کانفرنس کا خاص نتیجہ بمسٹیک چارٹر کی منظوری اور اس پر دستخط کرنا شامل تھا، جو الگ الگ ملکوں کو ایک تنظیم کی شکل میں بطور رکن ریاست جمع ہونے کا موقع فراہم کرے گا اور یہ ملک خلیج بنگال پر بہتر طور پر انحصار کرسکیں گے۔
اس سربراہ کانفرنس نے لیڈروں کی جانب سے ٹرانسپورٹ کنکٹی وٹی کے لئے ماسٹر پلان کی منظوری کے ساتھ بمسٹیک کنکٹی وٹی ایجنڈے میں حاصل کی جارہی خاطر خواہ پیش رفت بھی دیکھی ہیں، جنہوں نے مستقبل میں اس خطے میں سرگرمیوں سے متعلق کنکٹی وٹی کے لئے ایک رہنما فریم ورک وضع کئے ہیں۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے بمسٹیک علاقائی کنکٹی وٹی، تعاون اور سکیورٹی کی اہمیت کا ذکر کیا اور اس سلسلے میں بہت سی تجاویز پیش کیں۔
وزیراعظم نے ساتھی لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ خلیج بنگال کو بمسٹیک ممبر ملکوں میں کنکٹی وٹی، خوشحالی اور سکیورٹی کے ایک پل میں تبدیل کریں۔ وزیراعظم نریندر مودی ، دیگر ملکوں کے لیڈروں کے ساتھ تین بمسٹیک سمجھوتوں پر دستخط کے دوران موجود تھے، جو جاری تعاون سرگرمیوں میں حاصل کی جارہی پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہے۔

ان جاری سرگرمیوں میں (1) مجرمانہ معاملات میں آپسی قانونی امداد سے متعلق بمسٹیک کنوینشن، (2) سفارتی تربیت کے شعبے میں آپسی تعاون سے متعلق بمسٹیک مفاہم نامہ اور (3) بمسٹیک ٹیکنالوجی ٹرانسفر سہولت کے قیام سے متعلق ایسوسی ایشن کا میمورنڈم، شامل ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ وبائی امراض کے اثرات اور صورتحال کے پیش نظر خلیج بنگال انیشیٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کارپوریشن (بی آئی ایم ایس ٹی ای سی ۔ ‘بمسٹیک’) میں علاقائی سلامتی اور مشغولیت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

یوکرین میں خطے کے ممالک کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کے لیے تنظیم کے سکریٹریٹ کو ایک ملین ڈالر کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز’بمسٹیک’ چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا” ہندوستان ‘بمسٹیک’ ممالک کے درمیان کام کو مزید موثر بنانے کے لیے ایک ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

مزید برآں،’بمسٹیک’ سنٹر فار ویدر اینڈ کلائمیٹ چینج (بی سی ڈبلیو سی) کو ڈزاسٹر مینجمنٹ اور ڈزاسٹر رسک کم کرنے کے کام کو بحال کرنے کے لیے 3 ملین فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے رکن ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے ‘بمسٹیک ایف ٹی اے’ مذاکرات میں پیش رفت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

#Tags

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارت میں کورونا کے 1233 نئے کیسز، 31 اموات

Next Post

ملک میں گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 1876 مریض صحتیاب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
ملک میں گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 1876 مریض صحتیاب

ملک میں گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 1876 مریض صحتیاب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.