سرینگر//
جموں وکشمیر انتظامیہ نے ہفتے کے روز گجرات سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون آئی پی ایس آفیسر کو پولیس ہیڈ کواٹرز میں ڈی آئی جی پولیس ایڈمنسٹریشن کے طور پر تعینات کیا ہے ۔
سرکاری حکم نامہ کے مطابق سارہ رضوی کو جموں وکشمیر پولیس ہیڈ کواٹررز میں بطور ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا ہے ۔
۳۹ سالہ سارہ گجرات میں واحد آئی پی ایس مسلم پولیس آفیسر تھیں ۔ممبئی میں پیدا ہو نے والی سارہ کا تعلق ایک پڑھے لکھے گھرانے سے ہے ۔ان کے والد افضال احمد سائنس گریجویٹ ہیںاور والدہ نگار رضوی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فارغ التحصیل ہیں۔