بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

صحافیوں کوآن لائن دھمکی:وادی میں۱۲مقامات پر پولیس کے چھاپے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-20
in مقامی خبریں
A A
صحافیوں کوآن لائن دھمکی:وادی میں۱۲مقامات پر پولیس کے چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے صحافیوں کو آن لائن دھمکی کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ہفتے کو سرینگر‘ اننت ناگ اور کولگام اضلاع کے بارہ علاقوں میں چھاپے مارے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے کئی صحافیوں اور مشتبہ افراد کے رہائشی مکانوں کی بھی تلاشیاں لیں۔
پولیس کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے صحافیوں کو حال ہی میں آن لائن دھمکی کیس کے سلسلے میں سرینگر‘ اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں۱۲مقامات پر تلاشی لی۔
ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز انسپکٹر /ایس آئی کی سربراہی میں چار سے پانچ ممبران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن کی نگرانی متعلقہ علاقے میں تعینات ایس ڈی پی او کر رہا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایس پی ساوتھ سرینگر لکشیا شرما کی سربراہی میں سری نگر ، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں بارہ مقامات پر تلاشی لی گئی جن میں سجاد گل ، مختیار بابا (سرگرم جنگجو ) اور دوسرے مشتبہ افراد کے رہائشی مکانات شامل ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق جن افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی اُن میں محمد رفیع نگین ، خالد گل اننت ناگ، راشد مقبول لالبازار سری نگر، مومن گلزار ساکن عید گاہ، باسط ڈار ساکن کولگام ، سجاد کرالہ یاری ساکن رعناواری، گوہر گیلانی ساکن صورہ ، قاضی شبلی ساکن اننت ناگ، سجاد شیخ عرف سجاد گل ساکن ایچ ایم ٹی سری نگر، مختیار بابا ساکن نوگام ، وسیم خالد ساکن راولپورہ اور عادل پنڈت ساکن خانیار سری نگر شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران ایس او پیز کا بھر پور خیال رکھا گیا اور پیشہ وارانہ طریقے سے مشتبہ افراد کے رہائشی مکانات کی تلاشی لی گئی۔اُن کے مطابق کئی مشتبہ افرادکو پوچھ تاچھ کی خاطر طلب بھی کیاگیا۔
پولیس ترجمان نے کہاکہ تلاشی کارروائی کے دوران موبائیل فونز، لیپ ٹاپز، میموری کارڈز ، پین ڈرائیو ز ، ڈیجیٹل مواد، اہم کاغذات ، بینک کاغذات ربرا سٹامپ ، پاسپورٹس اور دوسرے مشتبہ مواد کے ساتھ ساتھ نقدی ، سعودی کرنسی کو بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے سات صحافیوں اور کئی مشتبہ افراد کے رہائشی مکانوں کو بھی کھنگالا۔
پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی شیر گڑھی پولیس تھانہ میں ایف آئی آر زیر زیر نمبر۸۲کے تحت کیس درج کیا ہے ۔
قبل ازیں پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ کشمیر میں صحافیوں اور نامہ نگاروں کو براہ راست دھمکی آمیز خط کی تشہیر کیلئے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف کے ہینڈلرز، سر گرم جنگجووں اور جنگجو اعانت کاروں کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا۔
یہاں یہ بات توجہ طلب ہے کہ آن لائن دھمکیوں کے بعد پانچ صحافیوں نے میڈیا اداروں سے استعفیٰ دے دیا۔
جمعے کے روز ایڈیٹریس گلڈ نے اپنے ایک بیان میں صحافیوں کو آئن لائن دھمکیاں دینے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے یوٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کی خاطر کارگر اقدامات اُٹھائے جائیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گجرات کی مسلم خاتون آئی پی ایس آفیسر کی جموںکشمیرمیں تعیناتی

Next Post

سابق بیوروکریٹ ارون گوئل الیکشن کمشنر مقرر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post

سابق بیوروکریٹ ارون گوئل الیکشن کمشنر مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.