بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سیاسی جماعتوں کے تنظیمی ’انتخابات‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-18
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسان نسخہ !

ڈونالڈ ٹرمپ !

چلئے صاحب کانگریس پارٹی کو یہ کریڈٹ دے ہی دیتے ہیں… حالانکہ اسے کوئی بھی کریڈٹ دینے کا من نہیں کررہا اور… اور بالکل بھی نہیں کررہا ہے… لیکن کیا کیجئے گا کہ … کہ تنظیمی انتخابات کا سلسلہ کسی اور نے نہیں بلکہ اسی جماعت نے بحال کردیا ہے اور… اور اس کے بعد اگر کہیں اور نہیں ‘ ملک کے کسی اور حصے میں نہیں ‘ کسی سیاسی جماعت میں نہیں ‘ لیکن…لیکن کشمیر کی سیاسی جماعتوں میں کے منہ میں بھی پانی آگیا ہے… پانی کیا آگیا ہے پورا سیلاب آگیا ہے… سیلاب۔ اور کشمیر کی سیاسی جماعتیں بھی ایک ایک کرکے تنظیمی انتخابات کا انعقاد کررہی ہیں… شاید اس لئے کررہی ہیں کہ اسمبلی انتخابات نہیں تو… تو تنظیمی انتخابات ہی سہی ۔پہلے سجاد صاحب کی پیپلز کانفرنس نے تنظیمی انتخابات کرائے اور… اور اب نیشنل کانفرنس اس کی تیاری کررہی ہے… ان اطلاعات… اطلاعات کیا کنفیوژن کے بیچ کہ اس کے صدر‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ مستعفی ہو گئے ہیں… یا شاید نہیں ہو گئے ہیں ۔خیر ! بات چاہے کچھ بھی ہو ‘ کشمیر کی سیاسی جماعتوں میں تنظیمی انتخابات کا ہونا ایک اچھی بات ہوتی… جی ہاں اچھی بات ہو تی ‘ اگر ان سے ان پارٹیوں میں کوئی بدلاؤ‘ کوئی تبدیلی آتی ‘کوئی نئی نظر اور کوئی نیا ویژن سامنے آتا… لیکن صاحب ایسا ہونے والا نہیں ہے… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔پیپلز کانفرنس کے تنظیمی انتخابات ہو ئے اور …اور سجاد صاحب کو بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا‘ دو بارہ منتخب کیا گیا ‘ کسی اور میں ہمت نہیں ہو ئی کہ وہ ان کے مقابلے میں کھڑا ہو جائے … رہی نیشنل کانفرنس کی بات تو… تو اگر ڈاکٹر صاحب مستعفی ہو جاتے ہیں … نئے صدر کے انتخاب کی رہ ہموار کرنے کیلئے … تو بھی نتیجہ وہی ہوگا جو ہم سب جانتے ہیں… ڈاکٹر صاحب ایک بار پھر صدر منتخب کئے جائیں گے یا پھر ان کے بیٹے کو یہ اعزاز بخشا جائیگا … کوئی اور ‘عبداللہ خاندان سے باہر کوئی اور صدر نہیں بن سکتا ہے… اور بالکل بھی نہیں بن سکتا ہے کیونکہ یہ اس جماعت ‘ یا کشمیری سیاسی جماعتوں کی روایت نہیں رہی ہے اور… اور بالکل بھی نہیں رہی ہے ۔پھر بھی برائے نام ہی سہی ‘ کانگریس گاندھی نہرو خاندان سے باہر کسی کو اپنا صدر تو چن لیا … لیکن… لیکن کشمیرمیں ایسا ہونے سے رہا کہ بات عادت کی ہے اور روایت کی بھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مژھل سیکٹر میں برفانی تودا گر آیا ‘۳فوجی ہلاک:پولیس

Next Post

تاریخ اپنی جگہ، مٹائے مٹ نہیں سکتی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

تاریخ اپنی جگہ، مٹائے مٹ نہیں سکتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.