سرینگر/18نومبر
جموںکشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں جمعے کے رو ز برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں تین فوجی جوان جاں بحق ہوئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز کپواڑہ کے مژھل میں اچانک برفانی تودا گر آیا جس وجہ سے اُس کی زد میں تین فوجی اہلکار آئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود اہلکاروں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور برف کے نیچے دبے ہوئے فوجی اہلکاروں کو باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔
بتادیں کہ گزشتہ ہفتے سرحدی ضلع کپواڑہ میں بھاری برف باری کے نتیجے میں دور افتادہ علاقوں کی شاہرائیں ابھی بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے ۔