منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

رشید حافظ اور سول میڈیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-15
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

یقین کیجئے کہ سوشل میڈیا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے… رفتار میں سب کو پچھاڑ دیا ہے… اس کے سامنے تو راکٹوں کی رفتار بھی ماند پڑ جاتی ہے … لگتا ہے کہ جیسے وہ کچھوے کی چال چل رہے ہیں… معاف کیجئے اُڑ رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر جس رفتار … تیز رفتار سے سچ چلتا ہے ‘ اسی رفتار سے جھوٹ … اور ہاں افواہ بھی ۔ رفتار کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سچ‘ جھوٹ اور افواہ میں کوئی امتیاز نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے… یہ اب آپ کی مہارت ‘ آپ کی قابلیت‘آپ کی ذہانت اور آپ کی صلاحیت پر منحصر ہے کہ آپ سچ ‘جھوٹ اور افواہ میں امتیاز کر سکیں… اگر آپ کر پائے تو ٹھیک ‘نہیں تو آپ انگنت بار سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ سمجھ بیٹھیں گے … پیر کی شام کو سوشل میڈیا پر معروف کشمیری گلوکار ‘عبدالرشید حافظ کے انتقال کی خبر ’بریک‘ کی گئی… کچھ ہی لمحوں میں اس ’خبر‘ کو فیس بک ‘ انسٹاگرام ‘ وٹس ایپ اور ٹویٹر پر شیئر کیا گیا…اور اسے شیئر کرنے میں گھنٹوں اور منٹ نہیں بلکہ کچھ ایک سیکنڈ لگ گئے… ہم نے بھی حافظ صاحب کے انتقال کی اس’خبر‘ کو سچ مان لیا… کیوں مان لیا ہم اب بھی اس کیلئے خود کو کوس رہے ہیں اور…اور اس لئے ہیںکیونکہ ہم یہ بھول گئے تھے اور… اور سو فیصد بھول گئے تھے… صحافت کے اس سنہری اصول کو بھول گئے تھے کہ کسی خبر کی تصدیق ایک نہیں بلکہ دو … دو ذرائع سے کرانی ضروری ہے۔ لیکن … لیکن صاحب یہ بھی سچ ہے کہ ہم بھی سوشل میڈیا اور اس کی رفتار کے زیر اثر آگئے ہیں اور… اور اس سنہری اصول کو بھول گئے تھے… اس کے باوجود بھو ل گئے تھے کہ حافظ صاحب کے انتقال کی خبر کی تصدیق اس کے کسی افراد خانہ نے نہیں کی تھی… بالکل بھی نہیں کی تھی… لیکن پھر بھی ہم اس جھوٹی خبر کو سچ مان گئے … اس سے پہلے کہ ہم بھی اس ’خبر‘ کو شیئر کرتے … حافظ صاحب کے بیٹے نے اس خبر کے جھوٹی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد صاحب بقید حیات اور خیر و عافیت سے ہیں۔یقینا یہ سوشل میڈیا کا دور ہے‘ لیکن… لیکن صاحب اس بات کا خیال رکھئے کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ بھی آپ کو دیکھنے اور پڑھنے کو ملتا ہے وہ سب سچ نہیںہوتا ہے… بالکل بھی نہیں ہوتا ہے کہ … کہ سچ صرف اخبارات میں آپ کو پڑھنے کو مل سکتا ہے…شاید !ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھدرواہ میں رہائشی مکان پر مٹی کا تودا گر آیا خاتون از جان، دو بیٹے زخمی

Next Post

بے روز گاری، جموںوکشمیر ٹاپ تین میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

بے روز گاری، جموںوکشمیر ٹاپ تین میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.