نئی دہلی//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر آگے بڑھ رہا ہے اور خود اعتمادی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘‘۔
سنہا آج یہاں چانکیہ فورم کے زیر اہتمام ’چانکیا ڈائیلاگ‘ میں کلیدی خطاب کررہے تھے۔
گزشتہ تین سالوں میں جموں و کشمیر میں جو تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے اس پر بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر کی ترقی وزیر اعظم ‘نریندر مودی کی اولین ترجیح اور عزم رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم کی کوششوں نے لوگوں کی امنگوں کی پرورش اور تکمیل کی ہے۔ان کاکہنا تھا’’اگست ۲۰۱۹ کے بعد تبدیلی کا سمندر دیکھا جا سکتا ہے۔ آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی نے جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا اور سماجی تفاوت کو دور کیا‘‘۔
سنہا نے کہا’’ جموں کشمیر آگے بڑھ رہا ہے اور خود اعتمادی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘‘۔
آرٹیکل ۳۷۰؍ اور۳۵؍اے نے ترقی کو روک دیاتھا۔ بہت طویل عرصے سے، امتیازی سلوک کو معمول بنایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علیحدگی پسندی، دہشت گردی، کرپشن اور خاندانی سیاست نے عام شہری کو بے اختیار کر دیا ہے۔
مساوی حقوق اور سماجی انصاف کو جمہوریت میں کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد قرار دیتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ۲۰۱۹ سے پہلے معاشرے کے تمام طبقات کی مساوی ترقی ایک استثناء تھی۔ انہوں نے کہا ’’پچھلے تین سالوں میں، ہم نے کچھ مفاد پرستوں کی طرف سے سماجی و اقتصادی ترقی کی راہ میں پیدا کی گئی رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔
سنہا نے کہا ’’ہم نے ہر شعبے میں اپنے ترقیاتی عمل کو تیز اور وسیع کیا ہے۔ ہمارے نوجوان ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ سماج کے ہر طبقے کو ترقی کرنے اور جموں و کشمیر کی خوشحالی میں حصہ ڈالنے کے یکساں مواقع مل رہے ہیں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ترقی اور نوجوانوں کے خواب صرف امن کے حالات میں ہی پورے ہو سکتے ہیں، اور ہم نے امن قائم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں اور نوجوان مردوں اور خواتین کو اپنے لیے روشن مستقبل کی تعمیر میں مدد فراہم کی ہے۔
سنہا نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پلوامہ تمام غلط وجوہات کی وجہ سے خبروں میں ہوا کرتا تھا، لیکن آج پلوامہ سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ضلع بن گیا ہے اور وادی کشمیر کے نئے کاروباری اور اختراعی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت باصلاحیت نوجوانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے اور انہیں جموں و کشمیر کے ترقیاتی سفر میں شراکت دار بنا رہی ہے۔