جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اب ہمیں کوئی بے وقوف نہیں بنا سکتا!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-10
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جھوٹ کہنے اور سننے کی عادت

آسان نسخہ !

تو …توصاحب اپنی پارٹی کے بخاری صاحب … الطاف بخاری صاحب کاکہنا ہے کہ وہ لوگوں سے جھوٹ بولیں گے اور نہ انہیں بے وقوف بنائیں گے … یعنی دوسرے الفاظ میں ان جناب کاکہنا ہے کہ سیاستدان ‘ کشمیر کے لوگوں سے جھوٹ بھی بولتے آئے ہیں اور… اور انہیں بے وقوف بھی بناتے آئے ہیں… اور ایک اپنے بخاری صاحب ہیں جن کاکہنا ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے ‘ لوگوں کو بے وقوف نہیں بنائیں گے … لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟ یا پھر یہ کہہ کر ہی بخاری صاحب لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں… سچ تو یہ ہے کہ ان کا یہ کہنا ہی لوگوں کو بے وقوف بنانے کے مترادف ہے۔خیر! یقینا کشمیر کے سیاستدان لوگوں کو بے وقوف بنا تے آئے ہیں… لیکن … لیکن اب نہیں ‘ کہ اب لوگوں … کشمیر کے لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے… ایسا نہیں ہے کہ ہم … ہم لوگوں میں زیادہ عقل آگئی ہے یا ہم سیاسی طور پر مزید باشعور ہو گئے ہیں… نہیں ایسا نہیں ہے‘ ہم جیسے تھے ویسے ہی ہیں… بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ کشمیر کے سیاستدانوں کے پاس اب بچا ہی کیا ہے جس پر وہ لوگوں کو بے وقوف بنا سکتے ہیں… ان کے پاس بے وقوف بنانے کیلئے کچھ نہیں بچا ہے… این سی اٹانومی پر لوگوں کو بے وقوف بناتی تھی‘ اب وہ اٹانومی کے ’الف‘ کا بھی مطالبہ نہیں کر سکتی ہے… پی ڈی پی سیلف رول پر ‘ لیکن … لیکن اب لوگوں کو اس نعرے اور اس نعرے کو دینے والوں کی اصلیت سمجھ میں آگئی ہے‘ اس لئے پی ڈی پی چاہے تو بھی لوگوں کو سیلف رول پر بے وقوف نہیں بنا سکتی ہے… افسپا کی واپسی ‘ پر تو کوئی بات بھی نہیں کر سکتا ہے… فورسز کی تعداد میں کمی ‘ فوج کو واپس بارکوں میں بھیجنے جیسے مطالبے پر کوئی بے وقوف ہی لوگوں کو بے وقوف بنانے کا سوچ سکتا ہے… رہی بات یو ٹی کو واپس ریاست میں تبدیل کرنے کا مطالبہ تو… تو صاحب یقین کیجئے کہ اس نعرے پر بھی کوئی بھی سیاسی جماعت ‘ لوگوں کو بے وقوف نہیں بنا سکتی ہے اور… اور اس لئے نہیں بنا سکتی ہے کہ … کہ کشمیر کے لوگوں کی سمجھ میں یہ بات آگئی ہے اور… اور اللہ میاں کے فضل و کرم سے اچھی طرح آگئی ہے کہ … کہ کشمیر کی سیاسی جماعتیں اگر زمین آسمان ایک کردیں ‘دہلی کو ریاستی درجہ بحال نہیں کرنا ہو گا تو وہ نہیں کریگی اور… اور اگر اسے یہ درجہ بحال کرنا ہو گا تو… تو اسے اس کیلئے کشمیر کی کسی سیاسی جماعت یا سیاسی لیڈر کی سفارش کی ضرورت نہیں ہے… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔اس لئے بخاری صاحب !آپ سچ میں لوگوں کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ہیں… بالکل بھی نہیں بنا سکتے ہیں ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیف سیکریٹری کی عالمی سرمایہ کاروں کو جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت

Next Post

آئرلینڈ کی شکست کے بعد اچھی واپسی کی: بٹلر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

جھوٹ کہنے اور سننے کی عادت

2025-05-15
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
Next Post
بٹلر انگلینڈ کے نئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان منتخب ہوئے

آئرلینڈ کی شکست کے بعد اچھی واپسی کی: بٹلر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.