جمعرات, جولائی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئرلینڈ کی شکست کے بعد اچھی واپسی کی: بٹلر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-10
in کھیل
A A
بٹلر انگلینڈ کے نئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان منتخب ہوئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جڈیجہ انگلینڈ میں 1000 رنز مکمل کرنے کے قریب

پنت کا رن آؤٹ اور کرون نائر کا آؤٹ ہونا ہندوستان کی شکست کے دو اہم لمحات تھے: شاستری

ایڈیلیڈ// انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے جمعرات کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستان کے خلاف 10 وکٹوں کی زبردست جیت کے بعد کہا کہ ان کی ٹیم نے سپر 12 میں آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست سے باہر نکلنے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 میچ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کی بنیاد پر پانچ رنز سے شکست دے دی۔
بٹلر نے کہاکہ ’’میرے خیال میں آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ہم نے جو صلاحیت دکھائی ہے وہ لاجواب ہے۔ ہم یہاں بہت پرجوش اور بہت اچھا محسوس کر کے آئے ہیں۔ ہمارے تمام کھلاڑیوں نے اپنا اپنا کردار ادا کیا۔”
ہندوستان نے انگلینڈ کو فائنل میں پہنچنے کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بٹلر اور ایلکس ہیلز کی اوپننگ جوڑی نے 16 اوورز میں حاصل کر لیا۔ دونوں نے پاور پلے میں دھماکہ خیز بلے بازی کرتے ہوئے 63 رنز کا اضافہ کیا اور اس جارحانہ انداز کی بنیاد پر ہندوستانی گیند بازوں کے چتھڑے اڑادیئے۔
بٹلر نے کہاکہ ’’ہم تیز اور جارحانہ انداز میں آغاز کرنا چاہتے تھے۔ راشد نمبر 11 پر بلے بازی کرتے ہیں، یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ہماری بیٹنگ میں اتنی گہرائی ہے۔ ہیلز نے میدان کے طول و عرض کا اچھا استعمال کرکے اپنی فارم دکھائی۔”
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کو فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
بٹلر نے کہا کہ جیت کا جشن منانا اہم ہے۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا اپنا پہلا میچ کھیلنے والے کرس جارڈن کی باؤلنگ کی تعریف کی اور کہا کہ جارڈن نے ہاردک پانڈیا جیسے عالمی معیار کے کھلاڑی کے خلاف ڈیتھ اووروں کے دباؤ میں اچھی باؤلنگ کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اب ہمیں کوئی بے وقوف نہیں بنا سکتا!

Next Post

سری لنکا نے گناتیلاکا کے خلاف عصمت دری کے الزام پر آسٹریلیا سے معافی مانگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جڈیجہ بنگلہ دیش کے دورے سے باہر رہ سکتے ہیں
کھیل

جڈیجہ انگلینڈ میں 1000 رنز مکمل کرنے کے قریب

2025-07-17
تلک ورما نے کافی پختگی اور تحمل کا مظاہرہ کیا: شاستری
کھیل

پنت کا رن آؤٹ اور کرون نائر کا آؤٹ ہونا ہندوستان کی شکست کے دو اہم لمحات تھے: شاستری

2025-07-17
ساتوک-چراغ نے کیریئر کی بہترین رینک حاصل کی
کھیل

لکشیا سین ، ساتوِک -چراغ جاپان اوپن کے راؤنڈ آف 16 میں

2025-07-17
کھیل

دنیا کے سب سے معمر ایتھلیٹ فوجا سنگھ ایک عالمی آئیکن کی حیثیت رکھتے تھے

2025-07-17
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت کے آؤٹ ہونے سے انگلینڈ کو ایک اہم موقع ملا:انل کمبلے

2025-07-13
کھیل

ہندوستان کی انڈر-20 خواتین کی فٹبال ٹیم کل ازبکستان کے خلاف پہلا دوستانہ میچ کھیلے گی

2025-07-13
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے بدلی ہوئی ڈیوکس گیند پر کیا ناراضگی کا اظہار

2025-07-13
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
Next Post
زیادتی کا الزام، سری لنکن کرکٹر کی ضمانت کی درخواست مسترد

سری لنکا نے گناتیلاکا کے خلاف عصمت دری کے الزام پر آسٹریلیا سے معافی مانگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.