ہفتہ, اگست 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رن سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-30
in کھیل
A A
ہندوستان نے نمبر ایک نیدرلینڈ کو 2-1 سے ہرایا

Womens Hockey Team

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شبھمن گل دوبارہ ون ڈے کے نمبر ایک بلے باز بن گئے، آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی جاری

آئی سی سی 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کی تعداد بڑھائے: میکڈونالڈ

ناٹنگھم// کپتان اسمرتی مندھانا (112) اور ہرلین دیول (43) کی شاندار بلے بازی کے بعد ہندوستانی خاتون ٹیم نے شری چرنی (چار وکٹ)، دیپتی شرما اور رادھا یادو (دو دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہفتہ کو پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو 97 رن سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کر لی ہے۔
211 رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے صرف نو رن پر دو وکٹ گنوا دیں۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئی نیٹ سائبر برنٹ نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ٹیمی بیومونٹ کے ساتھ 49 رن کی شراکت داری کی۔ ساتویں اوور میں دیپتی شرما نے بیومونٹ (10) کو بولڈ کرکے انگلینڈ کو تیسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد ہندوستانی بولنگ اٹیک کے سامنے انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ انگلینڈ ٹیم کی کپتان نیٹ سائبر برنٹ نے 42 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے (66) رن کی اننگز کھیلی۔ انہیں شری چرنی نے آوٹ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم کے آٹھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ ہندوستانی گیند بازوں نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 14.5 اووروں میں 113 رن پر سمیٹ دی اور میچ 97 رن سے جیت لیا۔
ہندوستان کے لئے شری چرنی نے 3.5 اوور میں 12 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ دیپتی شرما اور رادھا یادو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ امجوت کور اور اروندھتی ریڈی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آج انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر ہندستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بلے بازی کے لیے اتری شیفالی ورما اور کپتان اسمرتی مندھانا کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 77 رن جوڑے۔ نویں اوور میں ایملی آرلوٹ نے شیفالی ورما (20) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئی ہرلین دیول نے مندھانا کا خوب ساتھ دیا۔ دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور دوسری وکٹ کے لیے 94 رن کی شراکت داری کی۔ 16ویں اوور کی آخری گیند پر لارین بیل نے ہارلین دیول کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو دوسری وکٹ دلائی۔
ہرلین دیول نے 23 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے (43) رن بنائے۔ ریچا گھوش (تین) اور جمائمہ روڈریگز (صفر) لارین بیل کا شکار بنیں۔ ہندستان کی پانچویں وکٹ 20ویں اوور میں اسمرتی مندھانا کی صورت میں گری۔ مندھانا نے 62 گیندوں میں 15 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے (112) رن بنائے۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے مقررہ 20 اووروں میں 5 وکٹ پر 210 رن بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے لارین بیل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سوفی ایکلسٹون اور ایملی آرلوٹ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کھیل کے میدان میں بوڈولینڈ کی شناخت : مودی

Next Post

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

شبھمن گل دوبارہ ون ڈے کے نمبر ایک بلے باز بن گئے، آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی جاری

2026-07-30
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کی تعداد بڑھائے: میکڈونالڈ

2026-07-30
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

سارانش جین کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں موقع، جڈیجہ اور بمراہ کی واپسی

2026-07-29
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

نیرج چوپڑا کامن ویلتھ گیمز کے چیلنج کے لیے ‘بہترین فارم’ میں

2026-07-29
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے سومیہ سرکار کو ٹیم میں شامل کیا

2026-07-28
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

یہ سوریہ ونشی کی نہایت میچور اننگ تھی: وی وی ایس لکشمن

2026-07-28
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

2026-07-24
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں
کھیل

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

2026-07-24
Next Post

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.