اتوار, اگست 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

چیف سیکریٹری کی عالمی سرمایہ کاروں کو جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-10
in تازہ تریں
A A
چیف سیکریٹری کی عالمی سرمایہ کاروں کو جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

لندن/10نومبر

چیف سیکریٹری‘ ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج عالمی سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ جموںوکشمیر میں سرمایہ کاری کریں تاکہ وہاں کی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ فوائد کو حاصل کیا جاسکے۔

متعلقہ

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

اِن باتوں کا اِظہار ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے یہاں لندن میں اِنسٹی چیوٹ آف ڈائریکٹرس اِنڈیا کی طرف سے منعقدہ کارپوریٹ گورننس اور پائیداری کے بارے میں لندن گلوبل کنونشن 2022ءمیں بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیف سیکریٹری نے مندوبین کو جموںوکشمیر میں دستیاب سرمایہ کاری کے وسیع مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ۔ اُنہوں نے ان سے گزارش کی کہ وہ جموںوکشمیر کو اُمید ، خوشحالی اور ترقی کی کامیابی کی کہانی میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں جموںوکشمیر کا ساتھ دیں۔

ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ اِس عالمی تقریب میں ان کی شرکت کا مقصد عالمی کاروبار ی برادری کے درمیان اعتماد پیدا کرنا او رسرمایہ کاری کے ایک ممکنہ مقام کے طور پر جموںوکشمیر کی طاقت کو ظاہر کرنا ہے۔

چیف سیکریٹری نے کہاکہ مرکزی حکومت ’ آتمانربھر بھارت ‘ مہم کے تحت ہندوستان کو عالمی سپلائی چین کا مرکز بنانے کے لئے جوش و خروش سے کام کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے یاد دِلایا کہ اِس سمت میں میک اِن اِنڈیا ، ووکل فار لوکل ، ضلع کے تحت برآمدات کو ایکسپورٹ ہب کے طور پر فروغ دینا ، ایم ایس ایم اِی صنعتوں کے لئے گھریلو اور عالمی ویلیو چینوں کےلئے مارکیٹ لنک وغیرہ جیسے بہت سے اقدامات اِس سمت میں شروع کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ اِس پس منظر میں جموںوکشمیر اِنڈسٹریل پالیسی 2021-30 سابقہ صنعتی پالیسیوں سے ایک خوش آئند تبدیلی ہے اور جموںوکشمیر میں صنعتی ماحولیاتی نظام ایک مثالی تبدیلی کا مشاہدہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

چیف سیکریٹری نے مقامی اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ”جموںوکشمیر حکومت نے ترقی کی راہ میں جرا¿ت مندانہ اور فیصلہ کن قدم اُٹھائے اور جموںوکشمیر یوٹی تیزی سے قومی اقتصادی رفتار کے ساتھ انضمام کی طرف بڑھ رہا ہے تاکہ ایک خوشحال اور خود انحصار یونین ٹیریٹری بن سکے“۔

ڈاکٹر مہتا نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ اہم فیصلے لئے گئے ہیں جنہوں نے آئینی ڈھانچے کو تبدیل کیا ہے ، جموںوکشمیر اور باقی ملک کے درمیان مصنوعی قانونی اور اقتصادی رُکاوٹوں کو دُور کیا ہے اور جموںوکشمیر کو پوری دُنیا کے ساتھ اورملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا ہے۔

چیف سیکریٹری نے اِجتماع کو مطلع کیا کہ جموںوکشمیر کے لوگ اَب ان حقوق اور فوائد سے پوری طرح لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو ہندوستان کے دیگر تمام شہریوں کو حاصل ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ پنچایتوں اور شہری بلدیاتی اِداروں میں حکمرانی کے سب سے نچلے درجے پر لوگوں کی حقیقی شرکت کے ساتھ ایک مضبوط نچلی سطح پر جمہوریت قائم کی گئی ہے۔

ڈاکٹر مہتا نے شرکا ءکو یقین دِلایا کہ حکومت جموںوکشمیر کو ایک خوشحال اور ترقی پسند خطہ میں تبدیل کرنے اور جموںوکشمیر کا ایک نیا وژن پیش کرنے کےلئے پُر عزم ہے جوجموںوکشمیر کی مہمان نوازی ، گرمجوشی اورجامعیت کی اس کی بھرپورروایت کی بھرپور نمائندگی کرے گا او رعالمی سطح پر ” زمین پر جنت“ کی حیثیت سے مشہور ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں میں جماعت اسلامی کی نو جائیدادیں ضبط

Next Post

اب ہمیں کوئی بے وقوف نہیں بنا سکتا!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ
اہم ترین

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

2026-08-23
معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان
اہم ترین

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

2026-08-23
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا:کشمیر کیلئے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری
اہم ترین

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

2026-08-23
پاکستان:عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے بغیر پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی
اہم ترین

’پارلیمنٹ میں اسی اجلاس کے دوران بل پیش اور منظور ہونے کا رجحان بڑھا‘

2026-08-23
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

’آئی آئی ایم جموں سرحدی معیشتوں پر تحقیق کو ترجیح بنائے‘

2026-08-23
ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی  میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات

2026-08-23
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

منتخب نمائندوں کا احترام ہی نہ ہو تو انتخابات کا کیا فائدہ؟چودھری

2026-08-23
اہم ترین

کشتواڑ میں کم سن بچی سے مبینہ  عصمت دری، حمل گرانے کی کوشش کے بعد موت، استاد گرفتار

2026-08-23
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

اب ہمیں کوئی بے وقوف نہیں بنا سکتا!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.