بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پاکستان زیر قبضہ کشمیر کیلئے مختص اسمبلی نشستوں کو غیر منجمد کرنے کا اختیار مرکز کوہے:کمیشن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-10
in مقامی خبریں
A A
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کیلئے مختص اسمبلی نشستوں کو غیر منجمد کرنے کا اختیار مرکز کوہے:کمیشن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//(ویب ڈیسک)
جموں میں مقیم ایک وکیل کی جانب سے۱۹۵۶ میں جموں و کشمیر کے آئین کے مطابق پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے پناہ گزینوں کے لیے مختص کی گئیں۲۴ میں سے آٹھ نشستوں کو غیر منجمد کرنے کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یہ مسئلہ مرکزی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے۔
جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ آدتیہ شرما نے۲۱ ستمبر کو چیف الیکشن کمشنر کو لکھے ایک خط میں کہا تھا کہ جموں و کشمیر نے ایک تاریخی لمحہ دیکھا جب آرٹیکل۳۷۰ ۵؍اگست۲۰۱۹ کو یونین آف انڈیا نے منسوخ کر دیا تھا ‘ جس کے تحت جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے مختلف مواقع کے دروازے کھولے گئے اور کئی دہائیوں سے جاری امتیازی سلوک کو ختم کیا۔
خط میں کہا گیا تھا کہ آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی سے قبل مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں یعنی مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں، والمیکی برادری کے لوگوں اور بہت سے لوگوں کیلئے ووٹنگ کا حق نہیں تھا اور ۱۹۵۶ میں نافذ ہونے والے ریاستی آئین نے بھی پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے لیے اسمبلی میں ۲۴ نشستیں مخصوص کی تھیں ۔
شرما نے مزید کہا کہ منسوخی کے بعد، مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں اور پاکستان سے آنے والے دیگر تارکین وطن کے لیے ایک امید کی کرن پیدا ہوئی تھی اور اسی مقصد کیلئے اگر ۲۴ مخصوص نشستوں میں سے آٹھ نشستیں، جن کا تعلق مغربی پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے ہے‘اگران کو غیر منجمدکیا جائے تو یہ تارکین وطن کو طویل عرصے سے زیر التوا انصاف فراہم کرے گا۔
خط میںمزید کہا گیا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیرکے پناہ گزینوں پر پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پیش کی گئی جس میں تسلیم کیا گیا کہ ان پناہ گزینوں کو ان کی غیر رجسٹرڈ حیثیت کی وجہ سے راحت اور معاوضہ نہیں دیا گیا۔
’’کمیٹی نے ۲۴ خالی نشستوں میں سے ۸ سیٹوں کو غیر منجمد کرنے کی بھی سفارش کی ہے‘‘۔ شرما نے مزید کہا کہ ۲۰۲۲ کی حد بندی کمیشن کی رپورٹ میں، یہ سفارش کی گئی تھی کہ کشمیری تارکین وطن کی کمیونٹی سے کم از کم دو ممبران قانون ساز اسمبلی میں ہوں۔
الیکشن کمیشن نے خط کے جواب میں کہا ہے کہ حد بندی کمیشن نے مرکزی حکومت سے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میںپاکستان کے زیر قبضہ جموں کشمیر سے بے گھر افراد کو نمائندوں کی نامزدگی کے ذریعہ نمائندگی کے معاملے پر غور کرنے کی سفارش کی ہے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ لہذا، یہ مسئلہ اب مرکزی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے۔
شرما نے یو این آئی کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے یہ سفارشات حکومت ہند کو بھیج دی ہیں اور اس وقت سفارشات حکومت کے زیر غور ہیں اور ہمیں امید ہے کہ حکومت ان سفارشات پر بہت جلد اپنا فیصلہ دے گی۔
آدتیہ کا ماننا ہے کہ جموں و کشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں نہ صرف مہاجرین، جو اب تک ووٹنگ سے محروم رہے ہیں، ووٹ ڈالیں گے، بلکہ اگر مرکزی حکومت ان آٹھ سیٹوں پر الیکشن کراتی ہے یا اپنے نمائندے نامزد کرتی ہے تو انصاف ملے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر کے صحت کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئی ہے:چگ

Next Post

سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ:جموں اور پنجاب سے مزید چار افرادگرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ:جموں اور پنجاب سے مزید چار افرادگرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.