جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

قابل تقلید مثال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-09
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جھوٹ کہنے اور سننے کی عادت

آسان نسخہ !

تو صاحب بی جے پی کے نتن گڈکری جی نے کانگریس کے منموہن سنگھ جی کی تعریف کی ہے… ہول سیل میں کی ہے۔گڈکری جی کاکہنا ہے پورا ملک‘ پوری قوم منموہن سنگھ جی کی مقروض ہے… اور سو فیصد ہے…اس لئے مقروض ہے کیونکہ انہوں نے ۱۹۹۰ء کی دہائی میں جو معاشی اصلاحات کیں‘ اسکا پھل قوم اب کھا رہی ہے… مزے لے لے کر کھا رہی ہے… ملک میں جب اتنی سیاسی تقسیم ہو ئی ہے ایسے میں گڈکری جی کی منموہن جی کی تعریف یقینا تازہ ہوا کا ایک جونکا ہے… ہمیں اچھا لگا اور… اور اس لئے اچھا لگا کہ سیاست اپنی جگہ‘ سیاسی تفریق اپنی جگہ ‘سیاسی نظریات اور اختلافات بھی اپنی جگہ‘ لیکن قوم وملک کیلئے اگر کسی نے کوئی اچھا کام کیا ہوا… تو… تو اس کا اعتراف کیاجانا چاہئے اور… اور ہمیں فخر ہے کہ ملک میں ایسی بہت سی مثالیں ملتی ہیں‘جہاں بلا لحاظ سیاسی وابستگیوں کے لیڈروں کے کام کو سراہا جاتا ہے‘ اس کا اعتراف کیا جاتا ہے… یہ یقینا ایک باعث فخر بات ہے… اس سے سیکھنے کی ضرورت ہے‘ اس کی تقلید کی ضرورت ہے… ہمیںنہیں بلکہ ہمسایہ ملک کو… خاص کر خان صاحب ‘ عمران خان صاحب کو… جس نے ہمسایہ ملک میں غلیظ سیاست کی ایسی روایت اور مثال قائم کردی ہے جس کی کہیں کوئی نظیر نہیںمل سکتی ہے… بالکل بھی نہیں مل سکتی ہے… ملک کو ریاست مدینہ بنانے کی باتیں کرنے والے خان صاحب اپنے سیاسی حریفوں کیخلاف ایسی زبان استعمال کرتے ہیں کہ … کہ شیطان بھی پناہ مانگے… پاکستان ۷۵ سال ہے ‘ ان ۷۵ برسوں میںہمسایہ ملک میں ایسے کئی سیاستدان گزرے ہیں جنہوں نے ملک کو اس مقام پر پہنچایا ہے‘ جہاں وہ آج کھڑا ہے… لیکن مجال کہ خان صاحب اتنی دریا دلی کا مظاہرہ کرکے اس بات کا اعتراف کریں … اپنے پیشرؤں کی خدمات کا اعتراف کریں… خان صاحب سے سب کچھ ہو سکتا ہے… لیکن یہ نہیں ہو سکتا ہے… بالکل بھی نہیں ہو سکتا ہے…ہم تو ان سے اتنا ہی کہیں گے کہ جناب آپ تو اپنے جلسوں میں ہمارے ملک کی مثالیں دیتے رہتے ہیں… اور دینی بھی چاہئیں … جہاں اتنی مثالیں وہاں گڈکرے جی کی منموہن سنگھ جی کی تعریف ‘ ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کی بھی مثال دیجئے اور… اور اگر ممکن ہو سکے تو… تو خود بھی اس مثال پر چل کر اپنے ملک کے دوسرے سیاستدانوں کیلئے ایک مثال بن جائیے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی سرکار قوم کی سلامتی کو یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہے:شاہ

Next Post

آزاد صاحب کی سیاسی قلابازیاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

جھوٹ کہنے اور سننے کی عادت

2025-05-15
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
Next Post

آزاد صاحب کی سیاسی قلابازیاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.