اتوار, اگست 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مودی سرکار قوم کی سلامتی کو یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہے:شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-09
in تازہ تریں
A A
گپکار الائنس نے پاکستانی دہشت گردوں کیلئے قالین بچھا دی:وفاقی وزیر داخلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

نئی دہلی/۹نومبر
مرکزی وزیر داخلہ‘امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ملک بھر کے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے افسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں قومی سلامتی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں انسداد دہشت گردی، انتہا پسندی سے خطرہ، سائبر سکیورٹی سے متعلق امور، سرحد سے متعلقہ پہلوو¿ں اور سرحد پار عناصر سے ملک کی سالمیت اور استحکام کو درپیش خطرات شامل ہیں۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت سلامتی کے تمام پہلوو¿ں کو مضبوط بنا کر قوم کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور پچھلے آٹھ سالوں میں ملک کی داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے کےلئے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔
امیت شاہ نے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو نے آزادی کے بعد سے ملک میں امن قائم کرنے میں، بغیر کسی توقع کے، گمنام طور پر بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ اس کے سپورٹ سسٹم کے خلاف بھی ہے، جب تک ہم ان دونوں کے خلاف سختی سے نہیں لڑیں گے‘دہشت گردی پر فتح حاصل نہیں ہو سکتی۔
امت شاہ نے معلومات کے تبادلے کے عمل کو مزید مضبوط بنانے اور انسداد دہشت گردی اور ریاستوں کی انسداد منشیات ایجنسیوں کے درمیان رابطہ بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی کے مالیاتی اور لاجسٹک سپورٹ سسٹم کو ختم کرکے اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں ملک کی ساحلی سلامتی کو بھی ناقابل تسخیر بنانا ہے اور اس کے لیے ہمیں چھوٹی اور الگ تھلگ بندرگاہ پر بھی گہری نظر رکھنی چاہیے۔
امت شاہ نے کہا کہ منشیات نہ صرف ملک کے نوجوانوں کو برباد کرتی ہے بلکہ اس سے کمایا جانے والا پیسہ ملک کی اندرونی سلامتی کو بھی متاثر کرتا ہے، اسی لیے ہمیں اس کی مکمل تباہی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈرون کے ذریعے سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج ہمیشہ پوری طرح تیار رہے : راجناتھ

Next Post

قابل تقلید مثال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ
اہم ترین

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

2026-08-23
معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان
اہم ترین

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

2026-08-23
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا:کشمیر کیلئے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری
اہم ترین

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

2026-08-23
پاکستان:عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے بغیر پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی
اہم ترین

’پارلیمنٹ میں اسی اجلاس کے دوران بل پیش اور منظور ہونے کا رجحان بڑھا‘

2026-08-23
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

’آئی آئی ایم جموں سرحدی معیشتوں پر تحقیق کو ترجیح بنائے‘

2026-08-23
ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی  میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات

2026-08-23
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

منتخب نمائندوں کا احترام ہی نہ ہو تو انتخابات کا کیا فائدہ؟چودھری

2026-08-23
اہم ترین

کشتواڑ میں کم سن بچی سے مبینہ  عصمت دری، حمل گرانے کی کوشش کے بعد موت، استاد گرفتار

2026-08-23
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

قابل تقلید مثال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.